پشاور میں سکھ کمیونٹی ہیلمٹ پہننے سے مستثنیٰ قرار

0 170

پشاور: پشاور میں ٹریفک پولیس نے سکھ کمیونٹی کو ہیلمٹ پہننے سے مستثنیٰ قرار دے دیا۔پشاور میں سکھ برادری کو ٹریفک پولیس نے سکھوں کو بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل چلانے اجازت دے دی، سکھ برادری میں بھی دیرینہ مطالبہ پورا ہونے پر خوشی کی لہر دوڑ گئی۔

سکھ کمیونٹی نے فیصلے کو سراہتے ہوئے اسے ایک خوش آئند اقدام قرار دیا ہے۔ ٹریفک وارڈن پولیس کو اس حوالے سے باقاعدہ احکامات جاری کئے گئے ہیں۔چیف ٹریفک وارڈن کاشف ذوالفقار کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ نا صرف سکھوں بلکہ تمام اقلیتوں کو ڈرائیونگ لائسنس کے اجرا سمیت ان کے ساتھ ہر قسم کا تعاون کریں گے۔

خیال رہے کہ پشاور میں مجموعی طور پر 14 ہزار سکھ شہری قیام پذیر ہیں تاہم ان کے مذہبی لباس پگ کی وجہ سے ان کے لئے ہیلمٹ پہننا دشوار تھا۔سکھ برادری کو صرف ہیلمٹ کے استعمال سے مستثنیٰ قرار دیا گیا ہے لیکن دیگر ٹریفک قوانین کی پاسداری لازمی ہو گی۔

Facebook Comments