ایکسائز اینٹیلیجنس بیورو کی کاروائی، 15 کلو چرس برآمد، ملزم گرفتار

0 55

پشاور (کرائم رپورٹر)انسداد منشیات مہم میں ایکسائز اینٹیلیجنس بیورو نے 15 کلومنشیات پنجاب سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا کر گاڑی کے خفیہ خانوں سے 15 کلو چرس برآمدکرکے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق پراوینشل انچارج ایکسائز اینٹیلیجنس بیورو چیف سید نوید جمال کو خفیہ زرائع سے اطلاع ملی کہ موٹر کار سوزوکی vxrنمبر LEC 6338میں چرس جمرود سے براستہ یونیورسٹی روڈ پشاور پنجاب سمگلنگ کی کوشش کی جارہی ہے۔ نوید جمال نے انچارج اینٹیلیجنس بیورو چھ کے انچارج لال گل خان اور ایڈیشنل انچارج محمد شکیل خان بمعہ دیگر سکواڈ نفری کو الرٹ کیا، مذکورہ ٹیم نے اطلاع کے مطابق کاروائی کرتے ہوئے فیز تھری چوک یونیورسٹی روڈ کے قریب دوران ناکہ بندی مزکورہ گاڑی کو روک کر تلاشی لینے پر 15000گرام یعنی15 کلوچرس برآمد کرکے ملزم عزت ولد ولایت سکنہ افغانستان موجودہ پتہ کوہاٹ روڈ کو موقع پر گرفتار کر کے مزید تفتیش کیلئے خیبر پختونخوا ایکسائز انسداد منشیات قانون 2019کی دفعہ 9d کے تحت تھانہ یونیورسٹی ٹاؤن میں مقدمہ درج کردیا گیا،سید ظفر علی شاہ سیکریٹری ایکسائز، سید فیاض علی شاہ ڈائریکٹر جنرل ایکسائز اورعسکر خان ڈائریکٹر نارکوٹکس کنٹرول نے متعلقہ عملے کی انسداد منشیات مہم میں حالیہ کامیاب کاروائی کو سراہا۔

Facebook Comments