تعلیمی بورڈ کا موبائل ایپلیکیشن متعارف کرانے کا اقدام قابل ستائش ہے،اکبر ایوب

0 155

پشاور{جنرل رپورٹر}پشاور کے تعلیمی بورڈ نے امتحانات میں امیدواروں کے لیے موبائل ایپلیکیشن متعارف کرادی ہے۔چیئرمین تعلیمی بورڈ قیصر عالم کا موبائل ایپلیکیشن کی افتتاحی تقریب سے خطاب کے دوران کہنا تھا کہ اس موبائل ایپ سے طلبہ کی حاضری اور دیگر معاملات با آسانی حل ہوں گے۔صوبائی وزیرتعلیم خیرپختونخوا اکبر ایوب نے بھی موبائل ایپلیکیشن کی افتتاحی تقریب سے خطاب کیا، اس دوران انہوں نے تعلیمی بورڈ کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ تعلیمی بورڈ کا موبائل ایپلیکیشن متعارف کرانے کا اقدام قابل ستائش ہے۔اکبر ایوب نے مزید کہا کہ تعلیمی بورڈ پشاور مکمل با اختیار ہے جبکہ اس قسم کی ڈیجیٹل ایپ متعارف کرانے سے امتحانات کے مراحل میں شفافیت آئے گی۔

Facebook Comments