ڈاکٹر یاسمین راشد نے پاکستانیوں کوچین کا سانس لینے والی خبر سنا دی

0 142

لاہور(ویب ڈیسک) ڈاکٹرز کی محنت کا ثمر حاصل ہونا شروع ہو گیا ہے۔ لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے فیلڈ ہسپتال کے دورے کے موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ ہمیں ڈاکٹروں کی محنت کا ثمر ملنا شرو ع ہو گیا ہے۔آج ایکسپو سینٹر فیلڈ ہسپتال میں سے 24 افراد صحت یاب ہو کر گھر چلے گئے ہیں جبکہ میو ہسپتال سے 5 افراد صحت یاب ہو گئے ہیں۔ حکومت نے ڈاکٹروں اور مریضوں کے لئے مکمل سہولیات فراہم کی ہیں اور ہر ممکن طریقے سے علاج کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ ڈاکٹر یاسمین راشد کا مزید کہنا تھا کہ مریضوں کے علاج کے لئے حکومت نے وافر وسائل مختص کئے ہیں۔ساتھ ہی ساتھ اس امید کا بھی اظہار کیا گیا ہے کہ آنے والے دنوں میں صحت یاب ہونےو الے افراد کی تعداد میں مزید اضافہ دیکھنےمیں آئے گا۔یاد رہےکہ یہ بات انہوں نےو زیراعلیٰ پنجاب کے فیلڈ ہسپتال کے دورے کے موقع پر کی ہے ۔ا س موقع پر بات کرتے ہوئےو زیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی جانب سےاعلان کیا گیا ہے کہ پنجاب میں کورونا ٹیسٹ ک استعداد 10 ہزار تک بڑھا دی جائے گا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہہ پنجاب میں 43 ہزار سے زائد کورونا ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں اور 4500بستروں پر مشتمل فیلڈ اسپتال بھی قائم کر دیئے گئے ہیں جبکہ 8نئی لیبز بنانے کا کام بھی آخری مراحل میں ہیں۔ فیلڈ اسپتال لاہور، راولپنڈی، گوجرانوالہ، سرگودھا اور دیگر شہروں میں بنائے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ فیلڈ ہسپتالوں میں بستروں کی تعداد 10ہزار تک بڑھائی جا سکتی ہے۔عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ پنجاب میں لاک ڈاؤن کے مثبت اثرات سامنے آ رہے ہیں۔ یاد رہے کہ پنجاب میں کورونا کیسز کی تعداد 2945ہو گئی ہے اور28 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

Facebook Comments