پاکستان کے مشہور’’ ٹک ٹاک اسٹار‘‘ پر قیامت ٹوٹ پڑی

0 164

پسرور (ویب ڈیسک) صوبہ پنجاب کے ضلع سیالکوٹ کی تحصیل پسرور میں نوجوان ٹک ٹاک اسٹار غنی ٹائیگر کے والد کو قتل کردیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق نوجوان ٹک ٹاک اسٹار غنی ٹائیگر نے میڈیا کو بتایا کہ ایک تنظیم کے پچاس سے زائد افراد رات گئے میرے گھر میں گھسےاور میری آنکھوں کےسامنے میرے والد کو بیدردی سے قتل کیا۔ ٹک ٹاک اسٹار غنی ٹائیگر نے بتایا کہ ان کے چھوٹے بھائی پر بھی فائرنگ کی گئی جس سے گولی اس کے کان پر لگی ہے،ہماری کسی سے کوئی دشمنی نہیں ، میں صرف اور صرف انصاف چاہتا ہوں۔ تفصیلات کے مطابق پسرور کے رہائشی ریپ اور ٹک ٹاک اسٹار غنی ٹائیگر نے اپنے ویڈیو بیان میں بتایا کہ ان لوگوں کے پاس اسلحہ تھا، وہ مجھے ، میرے والد اور میرے بھائی کو مارنے آئے تھے۔ لیکن میں بچ گیا، میرے بھائی کے پاؤں پر فائر لگا ، میرے ابو کے سر میں لوہے کا راڈ مارا،اور پھر سر میں گولی مار دی۔انہوں نے کہا کہ میرے ابو نے کبھی کسی کو کچھ نہیں کہا۔

Facebook Comments