اپنی ڈیوٹی انجام دیتےوقت کسی کے ساتھ ہاتھ نہ ملائیں،وسیم احمد

0 125

پشاور (پیام خیبرنیوز)سٹی ٹریفک پولیس پشاور کے زیر اہتمام ٹریفک وارڈنزمیں ماسکس اور سینی ٹائزرز تقسیم کردیئے گئے۔تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی ٹریفک وسیم احمد خلیل کی ہدایت پر ایس پی ہیڈ کوارٹر قائد کمال نے ٹریفک وارڈنز میں کورونا وائرس سے بچنے کیلئےسینی ٹائزرز اور ماسکس تقسیم کئے اور انہیں ڈیوٹی کے دوران ماسکس اورسینی ٹائزر کے استعمال کی ہدایت کی اور کہا کہ وہ اپنی ڈیوٹی انجام دیتےوقت کسی کے ساتھ ہاتھ نہ ملائیں۔ ایس ایس پی ٹریفک وسیم احمد خلیل نےٹریفک ہیڈ کوارٹر سے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ ٹریفک اہلکاروں کیحفاظت اولین ترجیح ہے ان کی زندگیوں کو محفوظ بنانے کی خاطر ان میں ماسکساور سینی ٹائزرز تقسیم کئے۔ انہوں نے کہا کہ سٹی ٹریفک پولیس پشاور کیجانب سے افسران اور اہلکاروں کی صحت کا خاص خیال رکھا جاتا ہے اور خاص کرموجودہ صورتحال میں ان کو واضح احکامات جاری کئے گئے ہیں کہ وہ اپنی ڈیوٹی انجام دینے سمیت اپنی صحت کا خاص خیال رکھیں اور میل جول سے گریز کریں اور بار بار ہاتھ دھوئیں تاکہ وہ اس خطرناک وباء کا شکار نہ ہوسکیں۔ انہوں نے سٹاف کو ہدایت کی کہ وہ عوام کی طرح حکومت کی جانب سے
جاری کردہ احکامات پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں

Facebook Comments