ضلعی انتظامیہ کی کارروائی ‘ ہزاروں کلو ناقابل تحلیل بیگز برآمد

0 73

پشاور(سٹاف رپورٹر)ضلعی انتظامیہ نے رنگ روڈ پر اےک گودام سے ہزاروں کلو ناقابل تحلےل بےگز برآمد کرلئے ۔ تفصےلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر پشاور محمد علی اصغر کو خفےہ اطلاع موصول ہوئی تھی کہ رنگ روڈ پر اےک گودام مےں بڑی تعداد مےں پولی تھےن پلاسٹک بےگز موجود ہےں جو کہ پشاور کے مختلف علاقوں مےں سپلائی کےے جائےں گے۔ ڈپٹی کمشنر پشاور نے نوٹس لےتے ہوئے فوری کاروائی کی ہداےت کی۔ اس حوالے سے اسسٹنٹ کمشنر (سٹی) ڈاکٹر احتشام الحق کی نگرانی مےں ضلعی انتظامےہ کی ٹےم نے رنگ روڈ پر مذکورہ گودام پر چھاپہ مارا۔ گودام سے 30 ہزار کلو پلاسٹک پولی تھےن بےگز کو سرکاری تحوےل مےں لےتے ہوئے دو افراد کو گرفتارکر لےا گےا۔ ڈپٹی کمشنر پشاور محمد علی اصغر کے مطابق پولیتھےن پلاسٹک بےگ پر صوبائی حکومت نے پابند ی عائد کی ہوئی ہے اور ضلعی انتظامےہ پشاور ان احکامات کی روشنی مےں پلاسٹک شاپنگ بےگ کے خلاف کاروائےوں مےں مصروف ہے۔ ڈپٹی کمشنر پشاور نے تاجر برادری کو خبر دار کےا ہے کہ وہ پولےتھےن پلاسٹک بےگز کا استعمال نہ کرےں بصورت دےگر سخت قانونی کاروائی عمل مےں لائی جائے گی جس مےں موقع پر موجود پلاسٹک شاپنگ بےگ کو قبضے مےں لےتے ہوئے مالکان کو جےل بھی بھجواےا جائے گا اور اس ضمن مےں تمام اےڈےشنل اسسٹنٹ کمشنر ز کو ہداےات جاری کر دی گئی ہےں۔ڈپٹی کمشنر پشاور محمد علی اصغر کے مطابق پلاسٹک پولےتھےن بےگز کے خاتمے تک کاروائےاں جاری رہےں گی۔جبکہ گرفتار افراد کے خلاف قانونی کاروائی عمل مےں لائی جائے گی۔

Facebook Comments