الخدمت فاؤنڈیشن کے زیراہتمام خواجہ سراؤں میں راشن تقسیم

0 145
ڈیرہ اسماعیل خان (یواین پی) امیر جماعت اسلامی سراج الحق کی ٹویٹ اورسوشل ایکٹیویسٹ ایم عابد پرویزکی درخواست پر الخدمت فاؤنڈیشن کے ضلعی صدر منظر خٹک نے خواجہ سراؤں میں راشن تقسیم کیا، اس موقع پر ڈیرہ اسماعیل خان میں رہائش پزیر دس سے زائد خواجہ سراؤں میں آٹا چینی اور دیگر ضروریات زندگی کی اشیاء تقسیم کی گئی، الخدمت فاؤنڈیشن کے ضلعی صدر کا اس موقع پر کہناتھا کہ انکی تنظیم فیورٹیزم سے بالاتر عوام کی خدمت پر یقین رکھتی ہے اور اس میں ہمیشہ کی طرح بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔سماجی کارکن عابد پرویز نے ان کا خصوسی شکریہ ادا کرتے ہوئے ایک بار پھر مخیر حضرات سے اپیل کی کہ یہ راشن شاید ہفتہ دس دن تک محدود ہو مگر لاک ڈاؤن بارے قیاس ہے کہ یہ ایک ماہ سے زائد عرصہ تک طویل ہونے کا امکان ظاہر کیاجارہا ہے جس سے ڈیرہ میں رہائش پزیر خواجہ سراؤں کی مشکلات میں اضافہ ہوسکتاہے کیونکہ ملک میں موجودہ کورونا کے لاک ڈاؤن اور پریشان کن صورتحال میں جہاں ایک طرف ساری عوام الناس اضطراب کا شکار ہے وہیں پر معاشرے کے مظلوم ترین طبقوں میں سے خواجہ سراؤں کو بھی مشکلات اور تکلیف کا سامنا ہے اس حوالے سے انکے شادی بیاہ کے فنکشن تو پہلے سے بند تھے اب موجودہ حالات میں وہ فاقہ کشی پر مجبور ہوگئے ہیں لہذا تمام مخیر حضرات آگے آکر ٹرانس جینڈر کمیونٹی کی مدد کے لئے آگے بڑھیں،اس کے لئے وہ نقد معاونت یا راشن کی صورت میں امداد کرسکتے ہیں،اس موقع پرخواجہ سراء ایسوسی ایشن ڈیرہ کی صدر.گرو لیلیٰ اور میڈم کشش نے فلاحی تنظیم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے مزید تعاون کی بھی درخواست کی اور ضلعی انتظامیہ اور وفاقی حکومت سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ معاشرے کے پسے ہوئے طبقہ خواجہ سراؤں کو بھی اپنی امداد میں ضرور شامل رکھیں۔
Facebook Comments