پشاور،سٹی ٹریفک کیجانب سے شہریوں میں فیس ماسک تقسیم

0 97

پشاور (پیام خیبرنیوز )سٹی ٹریفک پولیس پشاور نے کورونا وائرس سے بچنے کیلئے شہریوں میں فیس ماسک تقسیم کئے۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی ٹریفک وسیم احمد خلیل کی ہدایت پر ڈی ایس پی انیلہ ناز اور ٹیم نے پشاور کینٹ اور یونیورسٹی روڈ پر ناکہ بندی کی اس دوران شہریوں کو ہیلمٹ کے استعمال اور سیٹ بیلٹ باندھنے سے متعلق آگاہی دینے سمیت ان میں کورونا وائرس سے بچنے کیلئے فیس ماسک تقسیم کئے اور انہیں آگاہی دی کہ وہ نزلہ اور زکام کی صورت میں قریبی ہسپتال سے رجوع کریں اسی طرح فیس ماسک صرف کورونا وائرس سے بچنے کیلئے استعمال نہیں کیا جا سکتا بلکہ اس کو ماحولیاتی آلودگی سے بچنے کیلئے بھی استعمال کیا جا سکتا ہے جس کے ذریعے مختلف بیماریوں سے بچا جا سکتا ہے۔ ایس ایس پی ٹریفک وسیم احمد خلیل نے ٹریفک ہیڈ کوارٹر سے جاری کردہ پریس ریلیز میں کہا ہے کہ سٹی ٹریفک پولیس پشاور عوام کی خدمت اور ان کی زندگیوں کو محفوظ بنانے میں پیش پیش ہے اور آئندہ بھی اس قسم کے اقدامات اٹھائیں گے کیونکہ ہم ہی اس شہر کے سپوت ہیں اور اس کی اور عوام کی خدمت ہم پر فرض ہے کیونکہ ہم عوام کی ٹیکسوں سے تنخواہیں لیتے ہیں جس کی بدولت ہماری ذمہ داری بنتی ہے کہ ہم شہریوں کیلئے ہر وہ اقدام اٹھائیں جس سے ان کو براہ راست فائدہ ہو۔

Facebook Comments