ڈی آئی خان،گدھا گاڑی کا تنازعہ، نوجوان کی جان چلی گئی

0 127
ڈی آئی خان(یواین پی) ڈیرہ اسماعیل خان (ڈی آئی خان) میں گدھا گاڑی کی سواری کے جھگڑے نے نوجوان کی جان لے لی۔پولیس کے مطابق ڈی آئی خان کے گاؤں کوٹ جائی میں گدھا گاڑی کی سواری کے تنازعے پر جھگڑا ہوا اس دوران 16 سالہ نوجوان کو چھریوں کے وار سے قتل کر دیا گیا۔مقتول کی جانب سے لواحقین نے تین بھائیوں عرفان، عابد اور جاوید کو ملزم ٹھہراتے ہوئے ان پر قتل کا الزام عائد کیا ہے۔پولیس نے اہلخانہ کی نشاندہی پر ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارنا شروع کر دیے ہیں تاہم ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔گزشتہ روز ساہیوال میں شو کے اختتام پر جھگڑے کے بعد اسٹیج اداکارہ روپ چوہدری کو اس کے شوہر نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا جبکہ ملزم نے خود کو بھی گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کر لیا۔ خیال رہے کہ یہ اپنی نوعیت کا پہلا واقعہ نہیں ہے چند ماہ قبل سوات میں مقامی گلوکارہ اوررقاصہ ثنا ء عمر کو مبینہ طور پر ان کے بھائی نے چھریوں کے وار کر کے قتل کر دیا تھا ۔
Facebook Comments