ڈی جی ریڈیو پاکستان ثمینہ وقارکی پشاورسٹیشن کا دورہ

0 93

پشاور(اے پی پی)ڈائریکٹر جنرل ریڈیو پاکستان ثمینہ وقارکی پشاورسٹیشن کا دورہ‘دورے کے دوران سٹیشن میں مختلف سٹوڈیوز کا معائنہ کیا۔ تفصیلات کے مطابق جمعہ کے روز ڈی جی ریڈیو پاکستان کی پشاور سٹیشن آمد پر اسٹیشن ڈائریکٹر امیر نواز مروت، یو ایس او کے مرکزی قائدین اور جملہ سٹاف نے شاندار استقبال کیا۔ اس موقع پر ریڈیو پاکستان پشاور میں سابق کنٹرولر فنانس اینڈ اکاؤنٹس محمد اسلم مروت مرحوم کے نام سے منسوب اسٹوڈیو کا افتتاح بھی کیا۔ ثمینہ وقار نے اپنے نشری پیغام میں عوام الناس سے براہ راست گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم ریڈیو پاکستان کو جدید خطوط پر استوار کررہے ہیں اور مکمل ڈیجیٹلائز کرنے کی جانب گامزن ہیں۔ بعد ازاں انہوں نے صاحبزادہ عبد القیوم آڈیٹوریم میں ریڈیو پاکستان کے ملازمین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملازمین کے حقوق کا تحفظ کیا جائے گا اور اُنکے تمام جائز مسائل کے حل کے لیے فنڈز مہیا کیے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ریڈیو ملازمین تمام شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے شخصیات سے رابطے میں رہیں تاکہ ریڈیو پر تمام شعبوں کی صحیح معنوں میں ترجمانی ہوسکے۔ اس موقع پر انہوں نے شجرکاری مہم کے تحت ریڈیو پاکستان پشاور کے سبزہ زار میں پودا بھی لگایا۔

Facebook Comments