ڈیرہ اسماعیل خان میں ذہنی معذورخاتون کیساتھ اجتماعی زیادتی

0 80
ڈیرہ اسماعیل خان (یواین پی) تین افراد نے گھر میں زبردستی گھس کر ذہنی معذور خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ تفصیلات کے مطابق خواتین کے ساتھ زیادتی کے واقعات میں دن بدن اضافہ ہو رہا ہے۔ اس بار خاتون سے اجتماعی زیادتی کا واقعہ ڈیرہ اسماعیل میں پیش آیا جہاں تین اوباش افراد زبردستی گھر میں گھس گئے۔ تین افراد نے ذہنی معذور خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔پولیس نے موقف اختیا رکیا ہے کہ ایک ملزم گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ دیگر کی تلاش جاری ہے۔ ممکن ہے گرفتار ملزم سے انکوائری کے بعد دیگر دو ملزموں کا سراغ لگا لیا جائے۔ جبکہ دوسری جانب پولیس نے ملزموں کا زبردستی گھر میں داخل ہو کر راز داری کے قانون کی خلاف ورزی کو نظرانداز کیا ہے اورایف آئی آر میں متعلقہ دفعہ لاگو نہیں کی گئی۔اس حوالے سے پولیس کا موقف جاننے کی کوشش بھی کی گئی، تاہم پولیس افسروں نے جواب دینے سے انکار کر دیا۔متاثرہ خاتون کے بھائی نے کہا ہے کہ میرے والد نے غربت کے باعث خود کشی کر لی تھی۔ بہن ذہنی طور پر معذور ہے تاہم میڈیکل رپورٹ میں بہن کو دماغی طور پر صحت مند قرار دے دیا گیا۔ ان کا کہنا ہے کہ خراب گھریلو حالات کے باعث خامو ش رہے۔ متاثرہ خاندان کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ملزموں کی جانب سے دھمکیاں دی گئی۔ معاملہ ڈسٹرکٹ پولیس افیسر کی آگاہی میں آنے کے بعد انہوں نے متاثرہ خاتون کا مکمل میڈیکل چیک اپ کرانے کی ہدایت دے دی۔ساتھ ہی ساتھ پولیس افسروں کو ایف آئی آر میں متعلقہ تمام دفعات شامل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ پولیس نے موقف اختیار کیا ہے کہ معاملے کی تحقیقات کی جار ہی ہے۔ پاکستان میں زیادتی کے بڑھتے واقعات پر نوٹس لیتے ہوئے حکومت کو چاہئے کہ مجرموں کو سخت سے سخت سزا دے اور ساتھ ہی ساتھ متاثرہ خا
Facebook Comments