عدم ادائیگی پر50 بڑے نادہندہ پرائیویٹ صارفین کو بجلی کی فراہمی منقطع کرنے کا فیصلہ

0 146
پشاور(جنرل رپورٹر)پسکو نے پاورڈویژن کی ہدایات پر 50 بڑے نادہندہ پرائیویٹ صارفین کو بجلی کی فراہمی فوری طورپرمنقطع کرنے کا سلسلہ شروع کردیا ہے،اس سلسلے میں بڑے نادہندہ صارفین کو بجلی کی فراہمی منقطع کرنے کا عمل آج سے شروع کردیا گیا ہے،50 بڑے نادہندہ گان کی بجلی منقطع کرنے کے بعد دیگرنادہندہ گان کی بجلی بھی جلد ہی کاٹ دی جائے گی،نادہندہ بڑے پرائیویٹ صارفین کو آخری ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ اپنے ذمہ واجب الادا بقایاجات ہرصورت میں ادا کریں بصورت دیگر، ان نادہندہ پرائیویٹ صارفین کو بجلی کی فراہمی  بغیر کسی مزید نوٹس کے منقطع کردی جائے گی اور اس وقت تک بحال نہیں کی جائے گی جب تک ادائیگی نہیں جاتی.
Facebook Comments