ڈیرن سیمی آئندہ دو سال کیلئے پشاور زلمی کے ہیڈکوچ مقرر

0 158
اسلام آباد (یواین پی) پشاور زلمی نے ڈیرن سیمی کی جگہ وہاب ریاض کو سیزن فائیو کے لیے ٹیم کا کپتان مقرر کردیا ہے۔ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں ڈیرن سیمی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے پشاور زلمی کے ڈائریکٹر کرکٹ محمد اکرم نے کہا ڈیرن سیمی اور ٹیم مینجمنٹ کی مشاورت سے یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ ایچ بی ایل سیزن فائیو میں وہاب ریاض پشاور زلمی کے کپتان مقرر کیا گیا ہے۔جبکہ ڈیرن سیمی آج سیلیکر آئندہ دو سال کے لیے پشاور زلمی کے ہیڈکوچ ہوں گے۔محمد اکرم نے واضح کیا کہ ڈیرن سیمی کا پشاور زلمی سے کنٹریکٹ پلئیر / مینٹور کا ہے۔ جس کے رولز کے مطابق سیمی اگر ٹیم مینجمنٹ نے مشترکہ طور پر فیصلہ کیا تو رواں پی ایس ایل سیزن میں ہیڈکوچ کی زمہ داریوں کے ساتھ بطور کھلاڑی بھی دستیاب ہوں گے۔محمد اکرم نے کہا ویسٹ انڈیز کو دو مرتبہ ورلڈ چیمپین بنانیوالے ڈیرن سیمی نے پشاور زلمی اور پاکستان کرکٹ کے لیے جو خدمات کی وہ یاد رکھی جائے گی۔ڈیرن سیمی نے کہا کہ وہ بطور کپتان ہمیشہ اس نظرئیے کے حامی رہے کہ کوئی بھی ٹیم سے بڑھ کر نہیں۔پی ایس ایل فائیو میں وہ بطور کھلاڑی پشاور زلمی کے لیے جو کرنا چاہتے تھے وہ اپنی فارم اور فٹنس کی وجہ سے نہ کرسکے۔ جس کے بعد مشترکہ طور پر یہ فیصلہ کیا گیا کہ ان کی جگہ وہاب ریاض پشاور زلمی کے کپتان ہوں گے۔ ڈیرن سیمی نے کہا وہ بطور ہیڈکوچ پشاور زلمی کو بہترین ٹیم بنانے پر کام کریں گے جس کے لیے انہیں چیرمین پشاور زلمی جاوید آفریدی، ڈائریکٹر کرکٹ محمد اکرم اور پوری ٹیم کی بھرپور سپورٹ حاصل ہے۔پشاور زلمی کے چیرمین جاوید آفریدی نے کہا کہ پشاور زلمی صرف ایک ٹیم بلکہ ایک فیملی یے۔ محمد اکرم اور ڈیرن سیمی نے کھلاڑیوں کے ساتھ مل کر زلمی کو یک جان اور ٹیم بنایا۔ موجودہ فیصلہ اس بات کا عکاسی ہے کہ ڈیرن سیمی, محمد اکرم اور ٹیم زلمی کا ہر رکن زاتی مفاد سے بڑھ کر ٹیم کے لیے سوچتا ہے۔ واضح رہے کہ محمد اکرم بطور پشاور زلمی ڈائریکٹر کرکٹ اور باولنگ کوچ برقرار ہیں جبکہ ڈیرن سیمی ہیڈکوچ / کھلاڑی ہوں گے۔
Facebook Comments