اے ایس آئی قتل کیس میں مطلوب خطرناک اشتہاری ملزم گرفتار

0 130

پشاور: چارسدہ پولیس نے اے ایس آئی خان ولی شاہ خان قتل کیس میں مطلوب اشتہاری ملزم کو گرفتار کرلیا۔

ڈی پی او چارسدہ محمد شعیب خان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ 24 جون 2017ء کو ایس ایچ او تھانہ مندنی تیمور سلیم خان اور پاک فوج کی قیادت میں پولیس اہلکار خان ولی شاہ خان اے ایس آئی نے اشتہاری ملزمان افتخار احمد اور اس کے بھائی امتیاز کے گھر پر گرفتاری کے لیے چھاپہ مارا تھا۔

چھاپے کے دوران ملزمان نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کی تھی نتیجے میں اے ایس آئی خان ولی شاہ خان موقع پر شہید ہوگئے تھے، پولیس کی جوابی فائرنگ سے ملزم کا ساتھی اشتہاری ملزم امتیاز بھی موقع پر ہلاک ہوگیا تھا۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نے کہا کہ فائرنگ کے دوران ملزم افتخار فرار ہوگیا تھا تاہم پولیس افسران پر مشتمل اسپیشل ٹیم نے مختلف زاویوں سے تفتیش شروع کی اور بالآخر تفتیش کرتے کرتے ملزم افتخار احمد تک رسائی حاصل کرلی اور ملزم کو اپنی پناہ گاہ سے گرفتار کرلیا، گرفتار ملزم کو تھانہ مندنی منتقل کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

Facebook Comments