ڈیری فارمرزکا دودھ کی قیمت میں یک دم 25 روپے فی لیٹراضافے کا اعلان

0 128

کراچی: ڈیری فارمرزنے دودھ کی قیمت میں یک دم 25 روپے فی لیٹراضافے کا اعلان کردیا۔

 ڈیری فارمرزنے غیرسرکاری طورپردودھ کی قیمت میں یک دم 25 روپے فی لیٹراضافے کا اعلان کردیا۔ عمل درآمد کی صورت میں تازہ دودھ 120 روپے فی لیٹرفروخت ہوگا۔

ڈیری فارمرز ایکشن کمیٹی نے دودھ کا فارم ریٹ 108 روپے فی لیٹر مقررکرتے ہوئے کہا کہ بھینس، چارہ، پیٹرولیم مصنوعات مہنگی ہونے کے باعث اضافہ ناگزیر تھا، قیمت پرنظرِثانی کے لئے متعدد بار انتظامیہ کو تحریری درخواستیں دی گئیں، ڈیری فارمنگ کی پوری صنعت دیوالیہ ہونے کے قریب پہنچ چکی ہے۔

ڈیری فارمرز نے کہا کہ شہری انتظامیہ اورعوام کے تمام ردعمل کا سامنا دکانداروں کوکرنا پڑتا ہے اوررمضان کے بابرکت مہینے میں عوام کو پریشان کرکے بددعائیں نہیں لیں گے۔

Facebook Comments