ہوبے سے باہر نوول کرونا وائرس کے مریضوں میں مسلسل 13ویں روز کمی

0 179

بیجنگ(شِنہوا)چین میں صو بہ ہو بے سے با ہر نوول کرونا وائرس کے نئے مریضوں کی تعداد میں مسلسل 13ویں روز بھی کمی آئی ہے۔ چین کے قومی صحت کمیشن نے پیر کے روز کہا ہے کہ اعدادو شما ر کے مطا بق ہوبے سے باہر مجموعی طور پر 115نئے مصدقہ کیسز رپورٹ ہوئے جو کہ 3فروری سے وائرس کے مریضوں میں مسلسل 13ویں روز ہونے والی کمی کی نشاندہی کرتا ہے ۔ہوبے سے باہر 3فروری کو 890نئے کیسز رپورٹ ہوئے تھے۔کمیشن کو 31صوبائی سطح کے علاقوں اورسنکیانگ پیداواری اور تعمیراتی کور پس سے کرونا وائرس کے 2048نئے مصد قہ کیسز کی رپورٹس موصول ہوئیں، جن میں ہوبے کے 1933کیسز بھی شامل ہیں۔

Facebook Comments