۔کرونا وائرس کے خلاف الخدمت فاؤنڈیشن ضلع خیبر میں جنگی بنیاد پر کام کریں گی:ڈاکٹر لعل اکبر افریدی

0 147

خیبر{بیورو رپورٹ}الخدمت فاؤنڈیشن ضلع خیبر کے صدر ڈاکٹر لعل اکبر آفریدی،جنرل سیکرٹری اعجاز افریدی اور ابرار آفریدی نے جمرود بازار میں کرونا وائرس کے حوالے سے آگاہی مہم اور ماسک اور ہینڈ واش تقسیم کرنے کے بعد جمرود پریس کلب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ الخدمت فاونڈیشن ضلع خیبر نے اپنے تمام سروسز اور ایمبولینس سروسز بمعہ رضاکار فورس ضلعی انتظامیہ ڈسٹرکٹ خیبر کو پیش کردی۔انہوں نے کہا کہ خیبر ہاؤس میں ضلعی صدر الخدمت فاونڈیشن کے نمائندہ وفد ڈپٹی کمشنر ضلع خیبر محمود اسلم وزیر کیساتھ خصوصی ملاقات ہوئی جس میں ضلعی صدر نے اپنے تمام سروسز ، ہسپتال ، ایمبولینسز ، رضاکار فورس اور مختلف نوعیت کے خواراکی پیکج و آگاہی اشیاء ضلعی انتظامیہ کیساتھ مقامی افراد کو ہمہ وقت فراہم کرنے کا اعلان کردیا۔انہوں نے کہا کہ صفائی اور خود کو کرونا وائرس سے بچنے کے لیے ڈاکٹروں کے ہدایت اور اختیاطی تدابیر پر عمل کرنا چاہئے۔انہوں نے کہا کہ الخدمت فاؤنڈیشن متاثرہ افراد کو خوراک پیکج دے گی جبکہ لاک ڈاؤن میں غریب افراد میں راشن تقسیم کریں گی۔

Facebook Comments