اسلام آباد کے 3 افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق

0 145
اسلام آباد(یواین پی) چین کے شہر وہان سے شروع ہونے والے کرونا وائرس نے اب دنیا بھر میں اپنے قدم جما لئے ہیں۔دنیا بھر میں 5ہزار سے زیادہ اموات کا سبب بننے والے کرونا وائر س نے ا ب پاکستان میں بھی قدم رکھ لیا ہے جس کے بعد اب تک 28 افراد کے متاثر ہونے کی اطلاعات تھیں۔ ابھی تک کہا جا رہا تھا کہ کرونا وائرسندھ تک محدود ہے لیکن اب کرونا وائرس کے متاثرہ3 افراد کو اسلام آباد میں موجود پمز ہسپتال میں د اخل کروایا گیا تھا۔متاثرہ تین افراد میں سے ایک خاتون کے بارے میں بتایا جا رہا ہے کہ اس کی حالت تشویشناک ہے جس کے بعد اسے وینٹی لیٹر پر منتقل کردیا گیا ہے۔ترجمان پمز ہسپتال کا کہنا ہے کہ تمام مریضوں کو آئیسولیشن وارڈ میں رکھا گیا ہے تا کہ وائرس مزید لوگوں تک نہ پھیلے۔یاد رہے کہ کرونا وائرس پھیلنے کی وجہ سے گزشتہ روز حکومت کی جانب سے صحت ایمرجنسی نافذ کی گئی تھی اور تعلیمی اداروں کو 5 اپریل تک بند کرنے کا حکم جاری کیا گیا تھا۔عالمی صحت ادارہ نے بھی کرونا وائرس کو ایک عالمی وبا قرار دیتے ہوئے تمام ممالک کو ہدایات جاری کرتے ہوئے ہر قسم کی احتیاطی تدابیر کرنے کا حکم جار ی کیا ہے جس کے بعد پر ملک کی جانب سے کوشش کی جا رہی ہے کہ وائر س کو پھیلنے سے روکا جا سکے۔ پاکستانی حکومت کی جانب سے بھی ہر ممکن کوشش کی جا رہی ہے کہ کسی طرح کرونا وائرس کے پھیلنے سے بچا جا سکے لیکن ابھی تک اس میں کسی قسم کی کوئی کامیابی نہیں ملی۔اسی دوران اطلاعات موصول ہوئی ہیں کہ اسلام آباد کے پمز ہسپتال میں 3 افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جس میں سے ایک متاثرہ خاتون کی حالت تشویشنا ک ہے اور اسے وینٹی لیٹر پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ترجمان پمز ہسپتال کا کہنا ہے کہ تمام مریضوں کو آئیسولیشن وارڈ میں رکھا گیا ہے تا کہ وائرس مزید لوگوں تک نہ پھیلے۔
Facebook Comments