وزیراعلی خیبرپختونخو کابو نیر میں ماربل کان منہدم ہونے کے واقعہ کا نوٹس

0 147

پشاور(اے پی پی)وزیراعلی خیبرپختونخوا محمود خان نے ضلع بونیر میں ماربل کان منہدم ہونے کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے لاپتہ مزدوروں کی تلاش کا کام تیز کرنے، ریسکیو سمیت دیگر متعلقہ محکموں کو تمام وسائل بروکار لانے کی ہدایت کی ہے۔ وزیر اعلی نے اپنے معاون خصوصی ریاض خان کو فوری جائے وقوعہ پر پہنچنے کی ہدایت بھی کی۔ یہاں سے جاری ایک پیغام میں وزیر اعلی نے کہا کہ غم کی اس گھڑی میں متاثرہ خاندانوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔ انہوں نے جاں بحق افراد کیلئے 5لاکھ روپے جبکہ زخمیوں کیلئے ایک لاکھ روپے امداد کا اعلان بھی کیا۔

Facebook Comments