چین میں کرونا وائرس سے مزید 42افراد ہلاک

0 163

بیجنگ/ووہان(شِنہوا)چین میں نوول کرونا وائرس کے باعث مزید 42افراد ہلاک اور202نئے مصدقہ مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد مجموعی ہلاکتیں 2912اور متاثرہ افراد کی تعداد80 ہزار 26 ہوگئی جن میں سے 7ہزار110 افراد کی حالت تاحال تشویشناک ہے۔پیر کو چین کے صحت حکام نے کہا ہے کہ انہیں چینی مین لینڈ سے اتوار تک نوول کرونا وائرس کے 202 نئے مصدقہ مریضوں اور 42 اموا ت کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔قومی صحت کمیشن کے مطابق تمام اموات صوبہ ہوبے میں ہوئیں۔کمیشن نے کہا ہے کہ دریں اثنا 141 نئے مشتبہ کیسز بھی رپورٹ ہوئے۔اسی طرح اتوار کو 2ہزار837 افراد کو صحت یاب ہونے کے بعد ہسپتال سے فارغ کیا گیا جبکہ شدید بیمار افراد کی تعداد 255 کم ہوکر 7ہزار110 تک ہوگئی ہے۔چینی مین لینڈ میں کرونا وائرس کے مجموعی مصدقہ کیسز کی تعداد اتوار کے اختتام تک 80 ہزار 26 تک پہنچ گئی ہے جن میں سے 32 ہزار 652 اب بھی زیرعلاج ہیں ، 44ہزار 462 مریضوں کو صحت یاب ہونے کے بعد فارغ کیا گیا اور 2ہزار 912 افراد اس بیماری کے ہاتھوں ہلاک ہوچکے ہیں۔کمیشن نے کہا ہے کہ 715 افراد کے بارے میں شبہ ہے کہ وہ وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔کمیشن نے یہ بتایا ہے کہ 46ہزار 219 قریبی رابطے کے مریض اب بھی طبی زیرنگرانی میں ہیں۔ اتوار کو 8ہزار154 افراد کو طبی نگرانی سے فارغ کیا گیا ہیں۔اتوار کے اختتام تک ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے سے2ہلاکتوں سمیت 98 مصدقہ کیسز کی رپورٹ موصول ہوئی ہے ،مکاؤ خصوصی انتظامی علاقے سے 10 مصدقہ کیسز اور تائیوان سے ایک ہلاکت سمیت 40 مصدقہ کیسز سامنے آئے ہیں ۔ہانگ کانگ سے 36، مکا سے 8 اور تائیوان سے 12 مریضوں کو صحت یاب ہونے کے بعد فارغ کیا گیا۔

Facebook Comments