وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کا پبی اسپتال کا اچانک دورہ، کباب کھائے

0 161

وزیراعلیٰ خیبر پختون خوا محمود خان نے نوشہرہ کے پبی اسپتال کا اچانک دورہ کیا، جہاں صفائی ستھرائی کی ناقص صورت حال پر انہوں نے سخت برہمی کا اظہار بھی کیا۔دورے کے بعد وزیراعلیٰ نے تاروجبہ کے مشہور کباب بھی کھائے اور لوگوں کے ساتھ سیلفیاں بھی بنوائیں۔

وزیر اعلیٰ محمود خان نے صوبائی وزیر اطلاعات شوکت یوسف زئی کے ہمراہ پبی اسپتال کے روسٹر میں ڈاکٹرز اور دیگر عملے کی ڈیوٹیاں چیک کیں۔

انہوں نے پبی اسپتال میں ڈاکٹروں اور دیگر عملے سمیت ادویات کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے اقدامات اُٹھانے کی ہدایت کی۔اسپتال کے اچانک دوررے کے بعد وزیراعلیٰ محمود خان نے جی ٹی روڈ کے کنارے تارو جبہ کے مشہور کباب بھی کھائے۔

اس موقع پر علاقے کے لوگوں نے وزیراعلیٰ خیبر پختون خوا کو اپنے درمیان پا کر خوشی کا اظہار کیا اور ان کے ساتھ سیلفیاں بنائیں۔

Facebook Comments