چراٹ سیمنٹ کوچھ ماہ کے دوران 560 ملین روپے خسارہ

0 195

اسلام آباد (یواین پی) چراٹ سیمنٹ کو رواں مالی سال کی پہلی ششماہی کے لئے بعد از ٹیکس 560 ملین روپے کا خسارہ ہوا ہے۔پاکستان سٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) کو بھیجے گئے کمپنی کے مالیاتی اعداد وشمار کے مطابق جاری مالی سال کے ابتدائی 6 مہینوں کے دوران چراٹ سیمنٹ کو 560 ملین روپے بعد از ٹیکس خسارہ ہوا ہے جبکہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے درمیان کمپنی نے 1027 ملین روپے کی خالص آمدن حاصل کی تھی اور کمپنی کی فی حصص آمدن 5.29 روپے رہی تھی تاہم جاری مالی سال میں بعد از ٹیکس خسارہ کے باعث کمپنی کو 2.88 روپے فی حصص خسارہ برداشت کرنا پڑا ہے۔

Facebook Comments