وفاق کے بعد پنجاب میں بھی تبدیلی۔۔!! کِن کِن رہنماؤں کو وزارتیں دی جارہی ہیں اور کس کی چھٹی ہونے والی ہے؟ بڑی خبر

0 92

لاہور (ویب ڈیسک) نجی ٹی وی نیوز چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے تجزیہ کار رانا محمد عظیم نے بتایا ہے کہ بیرون ملک اور پاکستان میں راشن کی تقسیم کے حوالے سے پی ٹی آ ئی کے کن کن افراد نے کتنا حصہ لیا،وزرا اور اراکین اسمبلی کے علاوہ کون متحرک رہا ،قیادت نے رپورٹ منگوا لی ہے ۔ مصدقہ ذرائع کا کہنا ہے کہ اوور سیز کے حوالے سے ابتدائی رپورٹ میں یہ سامنے آ یا ہے کہ سعودی عرب میں پاکستان نژاد تاجر نوید شریف نے زلفی بخاری کی ہدایت پر تیرہ ہزارپاکستانیوں میں راشن تقسیم کیا جبکہ سعود ی عرب میں دیگر معروف تاجروں اور تحریک انصاف کے رہنمائوں نے بھی سامان تقسیم کیا ،دبئی میں عرفان افسر اعوان ،سید کلیم اﷲ شاہ بخاری ، فرزانہ چغتائی ، عزیز اﷲ ملنگی ، صبیحہ سیف، جاوید اقبال چودھری نے راشن تقسیم کیا جبکہ جدہ میں پاکستانی قونصل جنرل خالد مجید سرکاری طور پر بہت زیادہ راشن تقسیم کرتے رہے ، پاکستان میں سابق ایم این اے نذیر جٹ نے ہزاروں افراد میں راشن تقسیم کیا ،اس کے علاوہ اعجاز چودھری ، غلام محی الدین دیوان ، جمشید چیمہ ، اور ڈاکٹر شاہد صدیق اور نوید شریف نے راشن تقسیم کیا ، نوید شریف کا سعودی عرب کی طرح پاکستان کے پانچ بڑے شہروں میں چالیس ہزار سے زائد خاندانوں میں راشن تقسیم کر کے تحریک انصاف کے رہنمائوں میں سرفہرست افراد میں شمار ہو رہا ہے ، دیگر شہروں اور صوبوں سے بھی رپورٹس لی جا رہی ہے کہ کن کن رہنما ئوں نے اس مشکل وقت میں اپنا کیا کردار ادا کیا جس کے بعد مشکل وقت میں بہترین کردار ادا کرنے والے کارکنوں اور رہنمائوں کو اچھی جگہوں پر ایڈجسٹ کیا جائے گا۔

Facebook Comments