چیئرمین نیب نے افسران کو بیرون ملک سفر سے روک دیا

0 175

چیئرمین قومی احتساب بیورو (نیب) جسٹس (ر) جاوید اقبال نے افسران کو بیرون ملک سفر سے روک دیا۔اعلامیے کے مطابق چیئرمین نیب نے محکمے کے افسران کے بیرون ملک کے نجی سفر پر پابندی لگادی ہے۔نیب اعلامیے کے مطابق مجاز اتھارٹی کی اجازت کے بغیر بیرون ملک سفر اور ٹکٹ ریزویشن بھی پابندی عائد کردی گئی ہے۔بیرون ملک سفر پر عائد پابندی کا اطلاق نیب کے تمام افسران پر ہوگا البتہ عمرے پر جانے والے افسران اس پابندی سے مستثنیٰ ہوں گے۔

Facebook Comments