چیئرمین نیب ان ایکشن ، بڑے بڑے مگرمچھ شکنجے میں آگئ

0 93

اسلام آباد( آن لائن) قومی احتساب بیورو (نیب) کے ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں چیئرمین جسٹس نیب (ر) جاوید نے 6 انکوائریوں کی منظوری دے دی۔نیب کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق سندھ حکومت کے ایڈیشنل سیکریٹری سروس اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن عامر خورشید کی اہلیہ عالیہ امیر، سابق سب انسپکٹرز اسحٰق لاشاری، اسمٰعیل لاشاری اور دیگر سمیت پورٹ قاسم اتھارٹی کے افسران کے خلاف 2 انکوائریوں کی منظوری دی گئی۔اعلامیے کے مطابق پورٹ قاسم اتھارٹی کے افسران میں چیف انجینئر ہائی ویز منظور شاہ، چیئرمین سندھ آباد گار بورڈ ضلع مٹیاری، حکومت سندھ کے انفارمیشن ڈپارٹمنٹ کے افسران واہلکار شامل ہیں۔اجلاس میں سول ہسپتال کراچی کے میڈٰیکل انچارج ڈاکٹر ظہور احمد، محمد محسن ، راحیلہ مگسی اور دیگر کے خلاف جاری انکوائریاں عدم شواہد کی بنیاد پر قانون کے مطابق بند کرنے کی منظوری دی گئی۔نیب نے ماڈل کسٹمز کولیکٹوریٹ آف ایکسپورٹس کے افسران، میسرز اسکائی کلان گلوبل پرائیویٹ لمیٹڈ کے مالکان، ماڈل کسٹم کولیکٹوریٹ اپریزمنٹ کسٹمز ڈپارٹمنٹ کے افسران اور دیگر کے خلاف جاری انکوائریز فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کو بھیجنے کی منظوری دی گی۔اجلاس کے دوران چیئرمین نیب نے کہا کہ قومی احتساب بیورو کی اولین ترجیح ملک سے بدعنوانی کا خاتمہ اور عوام کی لوٹی ہوئی رقم کی واپسی ہے۔انہوں نے نیب کے تمام ڈائریکٹر جنرلز کو مگاکرپشن کے مقدمات کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لیے تمام وسائل استعمال کرنے کی ہدایت کی۔

Facebook Comments