سی سی پی او کا سمارٹ لاک ڈاون کے حوالے سے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ

0 112

پشاور(کرائم رپورٹر) سی سی پی او محمد علی گنڈا پور نے گزشتہ روز سمارٹ لاک ڈاون کے حوالے سے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا ہے، انہوں نے ڈیفنس آفیسر کالونی اور حیات آباد میں سمارٹ لاک ڈاون کے علاقوں کا جائزہ لیا، اس موقع پر ایس پی کینٹ حسن جہانگیر اور ایس پی سکیورٹی طاہر خان بھی ان کے ہمراہ موجود تھے، دونوں افسران نے سی سی پی او کو سمارٹ لاک ڈاون کے حوالے سے سکیورٹی انتظامات اور دیگر اٹھائے گئے اقدامات کے حوالے سے آگاہ کیا، اس موقع پر سی سی پی او نے ڈیوٹی پر موجود پولیس جوانوں کو تمام حفاظتی اقدمات پر سختی سے عمل درآمد کرتے ہوئے سمارٹ لاک ڈاون کو کامیاب بنانے کے حوالے سے خصوصی ہدایات جاری کیں، انہوں نے حیات آباد میڈیکل کمپلیکس جانے والے ڈاکٹرز اور مریضوں کے ساتھ مکمل تعاون کرنے اور لاک ڈاون کو مزید موثر بنانے کے حوالے سے بھی جوانوں کو خصوصی ہدایات جاری کیں، سی سی پی او محمد علی گنڈا پورنے اس ضمن میں ضلعی انتظامیہ کے ساتھ تعاون کرنے کی بھی ہدایات دیتے ہوئے واضح کیا کہ حکومتی احکامات اور ایس او پیز پر عمل کر کے کرونا کو شکست دی جا سکتی ہے، انہوں نے سمارٹ لاک ڈاون کو کامیاب بنانے کی خاطر شہریوں سے بھی اپیل کی کہ وہ ڈیوٹی پر موجود پولیس اہلکاروں، ضلعی انتظامیہ کا کارندوں اور محکمہ صحت کے سٹاف کے ساتھ تعاون کریں

Facebook Comments