سی سی پی او محمد علی گنڈاپور نے  انڈر 21 گیمز قیوم سپورٹس کمپلیکس کا دورہ 

0 121
پشاور (اے پی پی) سی سی پی او محمد علی گنڈاپور نے انڈر 21 گیمز قیوم سپورٹس کمپلیکس کا دورہ کیا،اس موقع پر اے آئی جی بی ڈی یو شفقت ملک،  ایس ایس پی آپریشن ظہور بابر آفریدی، ایس ایس پی انوسٹی گیشن شہزادہ کو کب فاروق اور دیگر پولیس افسران بھی ان کے ہمرا ہ موجود تھے، اس موقع پر سی سی پی او نے پشاور میں انڈر 21 گیمز کو فول پروف سکیورٹی فراہم کرنے کے حوالے سے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیتے ہوئے سکیورٹی انتظامات کے متعلق خصو صی بریفنگ دی، خصوصی گیمز کے دوران قیوم سپورٹس کمپلیکس کے اطراف اور شہر کے دوسرے اہم شاہراہوں پر ٹریفک کو رواں دواں رکھنے کی خاطر بھی اٹھائے گئے اقدامات کا جائزہ لیا گیا، سی سی پی او کو بتایا گیا کہ کھیلوں کے پرامن انعقاد کی خاطر سپورٹس کمپلیکس اور مختلف گراؤنڈزمیں کھلاڑیوں اور آفیشلز کو فول پروف سکیورٹی فراہم کرنے پر اطمینان کا اظہار کیا، سی سی پی او نے آفیشلز اور کھلاڑیوں کو اسٹیڈیم تک پہنچانے کی خاطر خصوصی پولیس سکواڈ سمیت متعلقہ روٹ پر مناسب ٹریفک انتظامات کرنے کی بھی ہدایت کی، سی سی پی او محمد علی گنڈا پور نے دورہ کے موقع پر گیمز کے لئے سکیورٹی اور دیگر انتظامات پر تفصیلی جائزہ لیتے ہوئے اطمینان کا اظہار کیا،انڈر 21 گیمز قیوم سپورٹس کمپلیکس پشاور کو فول پروف سکیور ٹی کیلئے 2 ہزار سے زائد سکیورٹی اہلکاروں کو تعینات کئے گئے ہیں، انڈر 21 گیمز کے پرامن اور کامیاب انعقاد کے لئے پرعزم ہیں
Facebook Comments