Browsing Category

انٹر نیشنل نیوز

ایران میں پاسداران انقلاب پر خود کش حملے میں ہلاکتوں کی تعداد41 ہوگئی

تہران: ایران میں پاسداران انقلاب کی بس پر خودکش حملے کے نتیجے میں 41 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔   ایرانی خبر رساں ادارے کے مطابق ایران کے صوبے سیستان بلوچستان میں خود کش بمبار نے زاہدان سے کیش جانے والی پاسداران انقلاب کی بس کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 20 اہلکار جاں بحق ہوگئے جب کہ 21 زخمی ہوگئے تھے۔ ریسکیو اداروں نے فوری طور پر زخمی ہونے والوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا جہاں انہیں طبی امداد دی گئی لیکن ان میں سے کوئی بھی جانبر نہ ہوسکا اور اب ہلاکتوں کی تعداد 41 ہوگئی ہے۔ پاسداران انقلاب نے حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ…

امریکا سے حتمی مذاکرات کے لیے افغان طالبان کی 14 رکنی ٹیم کا اعلان

کابل: افغان طالبان نے امریکا سے امن مذاکرات کے لیے ملا شیر محمد عباس استاکزئی کی سربراہی میں 14 رکنی ٹیم کا اعلان کردیا ہے۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق افغان طالبان نے امریکا کے ساتھ امن مذاکرات کے لیے 14 رکنی ٹیم کا اعلان کردیا ہے، ٹیم میں انس حقانی سمیت گوانتاناموبے کے 5 سابق قیدی بھی شامل ہیں جب کہ انس حقانی اب بھی کابل جیل میں اسیر ہیں۔ افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا ہے کہ ملا برادر نے امیر ہیبت اللہ آخونزادہ کی مشاورت سے ٹیم تشکیل دی ہے۔ ٹیم کی سربراہی ملا شیر محمد عباس استانکزئی کریں گے جب کہ…

افغان صدر کی طالبان کو کابل میں دفتر کھولنے کی پیش کش

کابل: افغانستان کے صدر اشرف غنی نے طالبان کو ملک میں دفتر کھولنے کی پیش کش کی ہے۔ افغان صدر نے صوبہ ننگرہار کے ضلع غنی خیل کا دورہ کیا اور وہاں داعش کے خلاف کامیابی پر سیکیورٹی فورسز کو مبارک باد دی۔ اس موقع پر افغان نیشنل آرمی سے خطاب کرتے ہوئے صدر اشرف غنی نے کہا کہ طالبان جہاں چاہیں دارالحکومت کابل، صوبہ قندھار یا ننگرہار میں اپنا سیاسی دفتر کھول سکتے ہیں جس کے لیے حکومت ان کے ساتھ ہر ممکن تعاون کرے گی اور تحفظ بھی فراہم کیا جائے گا۔ اشرف غنی نے کہا کہ وہ افغانستان میں باوقار اور دیرپا امن لانا چاہتے ہیں۔ اس موقع پر…

شام میں داعش کے آخری مرکز پر بڑا حملہ، فیصلہ کن جنگ جاری

دمشق: شام میں امریکی حمایت یافتہ فورس ’ایس ڈی ایف‘نے دولت اسلامیہ (داعش) کے آخری مرکز پر فیصلہ کن حملہ کردیا جس کے نتیجے میں وہاں گھمسان کی جنگ جاری ہے۔ ’ایس ڈی ایف‘مختلف عسکری تنظیموں پر مشتمل اتحاد ہے جو شام میں داعش کے خلاف آپریشن کررہا ہے۔ ایس ڈی ایف کے ترجمان نے غیر ملکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ مشرقی صوبہ دیر الزور میں انہیں داعش کے جنگجوؤں کی جانب سے سخت مزاحمت کا سامنا ہے، بظاہر یوں محسوس ہوتا ہے کہ داعش کے سب سے تجربہ کار جہادی اپنے اس آخری مرکز کا دفاع کررہے ہیں۔ دو سال قبل داعش کا شام و عراق کے وسیع و…

مقبوضہ کشمیر میں برفانی طوفان سے 2 افراد ہلاک اور 12 لاپتہ

 سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں پہاڑی سلسلے ہمالیہ میں برفانی طوفان نے تباہی مچادی جس کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک اور 12 لاپتہ ہوگئے۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں پہاڑی سلسلے ہمالیہ کے علاقے لداخ اور دیگر علاقوں میں موسم سرما کی برفباری نے معمولات زندگی معطل کرکے رکھ دی ہے۔ وقفے وقفے سے آنے والے برفانی طوفان کے باعث امدادی کاموں میں مشکلات کا سامنا ہے۔ بنی ہال کے علاقے میں برفانی طوفان کے باعث پہاڑوں سے گرنے والا تودے نے فائر بریگیڈ اسٹیشن کو تباہ کردیا جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک ہوگیا جب کہ 6…

ماسکو کانفرنس؛ افغانستان سے غیر ملکی افواج کے مکمل انخلا پر اتفاق

ماسکو کانفرنس کا اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے جس میں افغانستان سے غیر ملکی افواج کے مکمل انخلا پر اتفاق کرتے ہوئے یقین دلایا گیا کہ افغان سرزمین کسی دوسرے ملک کے خلاف استعمال نہیں کی جائے گی۔ روس کے دارالحکومت ماسکو میں مسئلہ افغانستان پر دو روز تک امن مذاکرات ہوئے جن میں افغانستان کی سیاسی جماعتوں، سابق صدر حامد کرزئی سمیت نمایاں سیاست دانوں اور طالبان کے نمائندوں نے شرکت کی تاہم کابل حکومت کا کوئی نمائندہ شریک نہیں ہوا۔ کانفرنس کے اختتام پر جاری کردہ اعلامیہ میں افغانستان میں پائیدار امن کے لیے امریکا اور اس کی اتحادی افواج…

پورے افغانستان پر طاقت سے قبضہ کرنا نہیں چاہتے، طالبان

ماسکو: افغان طالبان کے رہنما شیر عباس ستانکزئی نے کہا ہے کہ طالبان پورے افغانستان پر طاقت سے قبضہ کرنا نہیں چاہتے اور سمجھتے ہیں کہ ٹرمپ حکومت افغانستان میں امن لانا چاہتی ہے۔ امریکا کے ساتھ امن مذاکرات میں طالبان ٹیم کے سربراہ شیر محمد عباس ستنکزئی نے ماسکو میں بی بی سی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ہم پورے ملک پر طاقت سے قبضہ کرنا نہیں چاہتے، کیونکہ اس سے افغانستان میں امن نہیں آئے گا، جب ہم 1990 کی رہائی میں اقتدار میں تھے اور ہمیں مخالف افغان گروہوں کی جانب سے مسلح مخالفت کا سامنا ہوا تو اس وقت ہمیں یہ بات سمجھ میں آ گئی…

برطانوی پارلیمنٹ میں کشمیر کانفرنس، بھارتی بربریت کیخلاف قرارداد منظور

لندن:  مقبوضہ کشمیر کے نہتے کشمیریوں کی آہ و بقا اور سسکیوں کو آج برطانوی ہاؤس آف کامن کے اجلاس میں بھی سنا گیا۔ اجلاس میں سابق وزیراعظم ناروے اور برطانوی پارلیمان نے خصوصی شرکت کی۔ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے خلاف متفقہ قرارداد منظور کر لی گئی۔ نہتے کشمیریوں کی سسکیاں آج اراکین برطانوی ہاؤس کامن نے بھی سنیں۔ کشمیر کانفرنس کے حوالے سے ہونے والے اجلاس میں سابق وزیراعظم ناروے اور برطانوی پارلیمان نے خصوصی طور پر شرکت کی۔ شرکا اجلاس نے کشمیریوں کی حالت زار پر سخت اظہار تشویش کرتے ہوئے انسانی حقوق کی خلاف…

طالبان اور افغان رہنما روس میں ملاقات پر رضامند

کابل: طالبان اور افغان رہنماؤں نے روس میں ہونے والے امن مذاکرات میں شرکت کے لیے حامی بھر لی۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق افغان طالبان اور سابق افغان صدر حامد کرزئی سمیت دیگر افغان رہنماؤں کے درمیان امن مذاکرات کل ماسکو میں ہوں گے۔ فریقین نے 2 روزہ امن مذاکرات میں شرکت کرنے کے لیے رضامندی ظاہر کردی ہے۔ ادھر افغان طالبان کے امن مذاکرات میں کابل حکومت کے نمائندے کی غیر موجودگی کے مطالبے کو تسلیم کرتے ہوئے کل ہونے والے مذاکرات میں کابل حکومت کو مدعو نہیں کیا گیا ہے۔ افغان صدر اشرف غنی نے ماسکو میں ہونے والے امن…

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی وزیراعظم کی آمد پر شٹرڈاؤن ہڑتال

سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی کی آمد پر مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال ہے اور بہادر کشمیری اپنا احتجاج ریکارڈ کروا رہے ہیں۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق حریت پسند رہنماؤں کی اپیل پر غیور کشمیریوں نے بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی کا استقبال مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال سے کیا۔ وادی بھر میں ٹرین کی آمد و رفت معطل اور ٹریفک نہ ہونے کے برابر ہے۔ ادھر بھارت نواز کٹھ پتلی انتظامیہ نے شہریوں کو گھروں میں محصور کر کے غیراعلانیہ کرفیو نافذ کر رکھا ہے، گھر سے کسی ضرورت کے تحت باہر نکلنے والے نوجوانوں کو بنا کسی جرم کے…