Browsing Category

دلچسپ و عجیب

پیرس سے صرف ایک سیب امریکا لانے پر 50 ہزار روپے جرمانہ

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق ایک خاتون نے ایئرلائن کے ذریعے  پیرس سے امریکی شہر ڈینور کا سفر کیا۔ یہ فلائٹ کنیکٹنگ تھی جو پیرس سے پہلے امریکی ریاست منی ایپلس پہنچی۔ بعد ازاں وہاں سے انہیں ڈینور پہنچنا تھا۔ خاتون کو ایک سیب ایئرلائن انتظامیہ نے پہلی فلائٹ پیرس سے منی ایپلس کے دوران دیا جسے انہوں نے بعد میں بھوک لگنے پر کھانے کا سوچ کر اپنے بیگ میں رکھ لیا۔ تاہم جب وہ منی ایپلس سے ڈینور کی پرواز کےلیے کاؤنٹر پر پہنچیں تو کسٹم افسر نے ان پر 500 ڈالر (50 ہزار پاکستانی روپے) جرمانہ عائد کردیا۔کسٹم ترجمان کا کہنا تھا کہ…

قیدیوں کو موبائل فون پہنچانے والی تربیت یافتہ بلی گرفتار

کوسٹاریکا: کوسٹاریکا میں قیدیوں کو جیل میں موبائل فون پہنچانے ولی تربیت یافتہ بلی کو گرفتار کرلیا گیا۔  وسطی امریکا کے ملک کوسٹاریکا کی جیل میں خطرناک قیدیوں نے باہر موجود اپنے گروہ کے افراد سے رابطہ رکھنے کےلیے انوکھا طریقہ اختیار کیا ہے۔ جیل میں قیدیوں کو موبائل فون پہنچانے کےلیے ملزمان کے ساتھیوں نے بلیوں کو خاص تربیت دے رکھی ہے جو کسی طرح جیل میں داخل ہو کر قیدیوں کو موبائل پہنچا دیتی ہیں۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے اسیروں تک موبائل پہنچنے کا یہ ’خفیہ طریقہ‘ برسوں کی محنت کے بعد کھوج نکالا اور ایک بلی کو حراست میں لے…

ہالینڈ میں گنگنانے والی سڑکیں تیار

ایمسٹر ڈیم: ہالینڈ میں حکام نے ٹریفک حادثات میں کمی اور سفر کو محفوظ بنانے کےلیے انوکھا قدم اٹھاتے ہوئے’گنگنانے والی سڑک‘ بنا ڈالی۔ ویسے تو دنیا بھر میں ٹریفک حادثات سے بچاؤ کےلیے نت نئے انداز اپنائے اور قوانین وضع کیے جاتے ہیں لیکن ہالینڈ میں حادثات سے بچنے کےلیے منفرد انداز اختیار کیا گیا جس میں سفر کے ساتھ ساتھ ’دھنوں‘ سے بھی  لطف اندوز ہوا جاسکتا ہے۔ روڈ سیفٹی کا یہ منصوبہ اپنے آپ میں ایک دلچسپ اور اچھوتا منصوبہ ہے، گاڑی تیز چلانے کے شوقین افراد اپنی زندگیوں کو خطرات میں ڈال لیتے ہیں لیکن یہ ’سنگنگ روڈ‘ تیز رفتاروں کو…

گزشتہ 3 برس سے ننگے پیر رہنے والی امریکی خاتون

جارجیا: امریکی شہر میکن میں رہنے والی 20 سالہ خاتون کیسینڈرا اسمتھ گزشتہ 3 برس سے کسی قسم کا جوتا، سینڈل اور چپل نہیں پہنتی اور گھر یا گھر سے باہر ننگے پیر گھومتی ہے جب کہ کبھی کبھار وہ دھاتی ٹکڑوں سے زخمی بھی ہوئیں لیکن اس کے باوجود وہ ننگے پیر گھومتی ہیں اور خود کو اب بہت پراعتماد اور صحتمند تصور کرتی ہیں۔ کیسینڈرا کو لڑکپن سے جوتے پہننے کا شوق نہ تھا اور وہ اسکول میں طرح طرح کے بہانے بنا کر صرف دو پٹی چپل پہنا کرتی تھیں اور اسکول سے فارغ ہونے کے بعد 2015 میں وہ چپل یا جوتے کے بغیر گھومنے لگیں جس سے وہ خود کو ہلکا…

جاپانی مافیا جس کا ہر رکن اپنی انگلی خود کاٹتا ہے

ٹوکیو: اٹلی سے لے کر جاپان تک دنیا بھر میں خطرناک گروہ، گینگ اور مافیا پائے جاتے ہیں جن کی عجیب و غریب رسوم اور اصول جان کر حیرت ہوتی ہے۔ اسی طرح جاپان میں مجرموں کا ایک قدیم گروہ ’یاکوزا‘ پایا جاتا ہے۔ اس گروہ میں داخل ہونے والا ہر رکن اپنے الٹے ہاتھ کی سب سے چھوٹی انگلی کا کچھ حصہ کاٹ دیتا ہے۔ بعض حلقوں کے مطابق یہ عمل گناہوں کی پاداش میں کیا جاتا ہے جب کہ بعض افراد اسے گینگ سے وفاداری قرار دیتے ہیں کیونکہ انگلی کا کٹا ہوا حصہ گینگ کے سربراہ کو پیش کردیا جاتا ہے جسے اویابن کہا جاتا ہے۔ خیال رہے یاکوزا گروہ کو یوبٹسومی بھی…

کتے نے نومولود کی جان بچالی

پورٹ الزبتھ: جنوبی افریقا میں ایک پالتو کتے نے نومولود بچے کی جان بچالی۔  بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ پورٹ الزبتھ شہر میں پیش آیا جہاں ایک خاتون اپنے پالتو کتے کے ساتھ واک کررہی تھی لیکن اچانک کتا ایک برساتی نالے کے قریب رک گیا اور زور زور سے بھونکنے لگا۔ خاتون کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر انہوں نے کتے کے بھونکے کو عمومی رویہ سمجھ کر نظر انداز کردیا تاہم کتا مسلسل بھونکنے لگا اور اس جگہ پر کھڑا ہوگیا، کتے کے روکنے کی وجہ جاننے کے لیے وہ برساتی نالے کے قریب کھڑی ہوگئی اور انہیں لگا کہ شاید اندر ایک بلی…

مصری سائیکل سوار عالمی فٹ بال کپ کیلئے قاہرہ سے روس روانہ

قاہرہ: مصری سائیکل سوار نے فٹبال ورلڈ کپ میں 28 سال بعد مصر کی نامزدگی کے بعد خوشی کے اظہار کے طور پر ہزاروں کلومیٹر دور روس جانے کا فیصلہ کیا ہے۔ قاہرہ کے التحریر اسکوائر سے اپنی سائیکل پر سوار 24 سالہ محمد ابنِ نوفل نے اپنی والدہ کو خدا حافظ کہا اور ایک ایسے سفر کا قصد کیا ہے جس میں وہ تین براعظموں کے نصف درجن سے زائد ممالک سے گزرتے ہوئے روس پہنچیں گے جہاں اس سال فٹ بال کا عالمی مقابلہ منعقد ہورہا ہے۔ اس طویل سفر کے دوران محمد نوفل 65 دن تک سائیکل چلائیں گے اور 5 ہزار کلومیٹر کا فاصلہ طے کرکے ماسکو پہنچیں گے جہاں وہ مصر کو…

مسافروں کو ہتھکڑی لگا کر قید میں رکھنے والا عجیب ترین ہوٹل

لٹویا: یورپ کے ایک چھوٹے سے ملک لٹویا کے ساحلی علاقے میں واقع ہوٹل میں جدید سہولیات کے بجائے مسافروں کو ’جیل‘ کا سخت اور ناپسندیدہ ماحول فراہم کیا جاتا ہے۔ ہتھ کڑی، تاریک بیرکس، قیدیوں جیسا لباس، جامہ تلاشی اور تفتیش یہ سب کسی جیل کا منظر نامہ نہیں بلکہ ایک لگژری ہوٹل  کا احوال ہے جہاں ٹھہرنے کے خواہش مند افراد کو کہا جاتا ہے کہ اگر آپ کمزور دل کے حامل ہیں تو کسی اور ہوٹل میں وقت بسر کریں۔ انہی خاصیتوں کے باعث اس ہوٹل کا نام ’لی پاجا پرزن ہوٹل  (Liepaja Prison Hotel) ‘ رکھا گیا ہے جسے 1900ء میں روس کے بحری فوج نے کسی جرم…

جسم سے چھو کر بلب روشن کرنے والا حیرت انگیز بچہ

کیرالہ: بھارتی ریاست کیرالہ میں ایک ایسا حیرت انگیز بچہ موجود ہے جو ایل ای ڈی بلب کو بغیر بجلی کے محض اپنے جسم کے کسی بھی حصے سے چھو کر روشن کردیتا ہے۔ ڈیلی میل کے مطابق  بھارتی ریاست کیرالہ میں رہائشی نو سالہ طاہر ایل ای ڈی بلب کو بغیر بجلی کے اپنے جسم کے کسی بھی حصے سے چھو کر روشن کرنے کا کامیاب مظاہرہ کرتا ہے۔ اس نو سالہ بچے طاہر کی بلب روشن کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بچہ بلب کو ہاتھ، پیر یا جسم کے کسی بھی حصے سے چھوتا ہے تو وہ جل اٹھتا ہے۔بچے کے والد الیکٹریشن نذیر نے…

شیشے کے پنجرے میں 13 سال سے قید خاتون

میڈرڈ: اسپین کی 53 سالہ خاتون جوآنا میونوز گزشتہ 13 برس سے شیشے کے ایک کمرے نما پنجرے میں قید ہیں اور ان کے عزیز بھی ان کے قریب نہیں جاسکتے کیونکہ اس سے خاتون ہلاک ہوسکتی ہیں۔ جوآنا چار پیچیدہ اور عجیب وغریب امراض کی شکار ہیں جن میں تمام کیمیائی مادوں سے الرجی (ملٹی پل کیمیکل سینسی ٹیویٹی)، فائبرو میالگیا، کرونک فٹیگ اور الیکٹرو سینسی ٹیویٹی شامل ہیں۔ اسی لیے اب وہ 25 میٹر کے ایک شیشے کے  گھر میں قید ہیں یہاں سے باہر نکلنے کےلیے سخت حفاظتی اقدامات کیے جاتے ہیں۔ شیشے کے گھر میں آنے والے افراد کو پہلے خاص انداز میں نہانا…