Browsing Category

بزنس

در آمدی ایل پی جی کی قیمت میں5روپے کلو کمی کا امکان

عالمی سطح پر قیمتوں میں کمی کے باعث مقامی پیداواری قیمتوں میں کمی لائی جائے ،پرڈیوسرز کراچی (بزنس ڈسک)مائع پٹرولیم گیس کی مارچ2018 کے لیے فی ٹن سعودی آرامکو کنٹریکٹ پرائس 41 ڈالر کی کمی سے 470 ڈالر کی سطح پر آنے سے مقامی مارکیٹوں میں بھی 3 مارچ 2018 سے فی ٹن درآمدی ایل پی جی کی قیمت4607 روپے گھٹ کر بشمول ڈیوٹی وٹیکسز67 ہزار روپے کی سطح پرآجائے گی۔آل پاکستان ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن کے سینئروائس چیئرمین علی حیدر نے بتایا کہ بین الاقوامی سطح پر ایل پی جی کی قیمتوں میں ہونے والی کمی کے نتیجے میں مارچ سے مقامی مارکیٹوں…

 پٹرولیم قیمتوں میں اضافے سے مہنگائی بھی بڑھ گئی

 ٹماٹر پیازآلو،دالیں سستی ہوئیں،قیمتوں کے حساس اشاریے 03 فیصد بلندہوئے، ادارہ شماریات اسلام آباد(بزنس ڈسک) پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے ملک میں مہنگائی کی شرح میں اضافہ ریکارڈ ہواہے اور قیمتوں کے حساس اشاریے کی شرح میں ایک ہفتے کے دوران 0.03 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔گزشتہ ہفتے پٹرولیم مصنوعات کیلے لہسن دودھ دہی کی قیمتوں میں اضافہ ہوا جبکہ ٹماٹر پیاز آلو اور دالیں سستی ہوئی ہیں۔ وفاقی ادارہ شماریات کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق گزشتہ ہفتے مٹی کاتیل پٹرول ہائی اسپیڈ ڈیزل کیلے برائلر مرغی کا گوشت لہسن رائس باسمتی…

سٹیل ملز کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا اجلاس 9مارچ کو طلب

بورڈ نیشنل انڈسٹریل پارک کیلئے اراضی کی نئی قیمت اور بقایاجات پر غور کرے گا اسلام آباد (بزنس ڈسک)پاکستان سٹیل ملز کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا اہم اجلاس 9 مارچ کو طلب کیا گیا ہے۔بورڈ کے اجلاس میں سٹیل ملز ملازمین کے بقایاجات اور نیشنل انڈسٹریل پارک کیلئے اراضی کی نئی قیمتوں کے تعین کے معاملے پر غور کیا جائیگا۔ سٹیل ملز بورڈ نیشنل انڈسٹریل پارک کیلئے جون 2017 تک اراضی کی قیمت فی ایکڑ ایک کروڑ 23 لاکھ روپے مقرر کرچکا ہے تاہم این آئی پی بورڈ سے منظوری کے بغیر جون 2017 کے بعد بھی اب تک اراضی پرانی قیمت پر فروخت کررہی ہے۔

پاکستان اور فلپائن ترجیحی تجارتی معاہدے پر آج مذاکرات کریں گے

اسلام آباد: پاکستان اور فلپائن کے درمیان دوطرفہ تجارت بڑھانے کیلیے ترجیحی تجارتی معاہدے پر باقاعدہ مذاکرات شروع کرنے پر اتفاق ہوگیاہے اور اس سلسلے میں منگل کو مذاکرات میں اس حوالے سے مختلف امور پر غور کیا جائیگا۔ پاکستان اور فلپائن کے درمیان مشترکہ اقتصادی کمیشن کا افتتاحی اجلاس ہوا جس میں پاکستان کی نمائندگی وزیر تجارت محمد پرویز ملک جبکہ فلپائن کی نمائندگی فلپائن کے انڈر سیکریٹری ڈپارٹمنٹ آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری ڈاکٹر سیفورینو روڈولفو نے کی۔ ذرائع کے مطابق اجلاس کے دوران وزیر تجارت محمد پرویز ملک نے کہاکہ آسیان پاکستان کی…

پنجاب سے لاکھوں ٹن گندم کی ایکسپورٹ کے معاہدوں پر دستخط

لاہور: محکمہ خوراک پنجاب نے سمندری و زمینی راستے سے گندم ایکسپورٹ کے 114معاہدے کر لیے۔ محکمہ خوراک پنجاب نے گزشتہ روز تک سمندری و زمینی راستے سے گندم ایکسپورٹ کے 114معاہدے کر لیے، سمندری راستے سے 8 لاکھ90 ہزار ٹن گندم ایکسپورٹ کے 12 معاہدوں پر گزشتہ روز دستخط ہوئے جبکہ بقایاکم وبیش 100 معاہدوں کے ذریعے زمینی راستے سے85ہزارٹن گندم ایکسپورٹ کی جائے گی،سمندری راستے سے ایکسپورٹ کے 2معاہدوں پر دستخط منگل کوہوں گے۔ سیکریٹری فوڈ پنجاب شوکت علی اور ڈائریکٹر فوڈ آصف بلال لودھی نے ایکسپورٹرز کو معلومات اور معاہدوں کی تکمیل کی بروقت…

پاکستان افغانستان کے ساتھ ترجیحی تجارتی معاہدے کا خواہشمند

کراچی:  پاکستان افغانستان جوائنٹ چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری (پی اے جے سی سی آئی) کے وفد نے چیئرمین زبیرموتی والا اور شریک چیئرمین خان جان الکوزئی کی سربراہی میں وفاقی سیکریٹری تجارت یونس ڈھاگہ سے وزارت تجارت اسلام آباد میں ملاقات کی۔ زبیرموتی والا نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان اقتصادی روابط کی اہمیت پر زور دیا۔ سیکریٹری تجارت محمد یونس ڈھاگہ نے وفد کو یقین دلایا کہ پاکستان افغانستان کے ساتھ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے، پاکستان نے افغان وزیر تجارت کو جنوری 2018 میں اجلاس کے لیے اسلام آباد مدعو کیاتھا تاہم افغانستان…

دراز کی جانب سے 76 فیصد تک ڈسکاؤنٹ کا شاندار برانڈ فیسٹیول

 کراچی: دراز نے 20 فروری سے شاندار آن لائن شاپنگ میلے کا آغاز کردیا ہے جسے ’’برانڈ فیسٹیول‘‘ کا نام دیا گیا ہے۔ جس میں 76 فیصد تک ڈسکاؤنٹ حاصل کیا جاسکتا ہے اور وہ بھی دنیا کے بہترین برانڈز پر! اس شاپنگ فیسٹیول میں آپ کے تمام شاپنگ مسائل کا حل ایک پلیٹ فارم پر موجود ہے۔ ان ضروریات میں خواہ پارکنگ سینسر ہوں، ہیئر کلر ہوں، واشنگ پاؤڈر ہوں یا پھر صوفہ کم بیڈ ہی کیوں نہ ہو، سب کچھ ہی شامل ہے۔ 20 فروری سے شروع ہونے والا یہ برانڈ شاپنگ فیسٹیول یکم مارچ تک جاری رہے گا۔ جس طرح دوستوں کی محفل میں کوئی ایک دوست تمام افراد کو ایک…

نیپرا نے بجلی کی قیمتوں میں 3.24 روپےفی یونٹ کمی کی منظوری دےدی

اسلام آباد: نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی نے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمتوں میں 3روپے24پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری دے دی۔ نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی نے سینٹرل پاور پرچیز ایجنسی کی جانب سے ماہانہ بنیادوں پر فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمتوں میں ردو بدل کی درخواست کی سماعت کی۔ سی سی پی اے نے اپنی درخواست میں کہا تھا کہ جنوری میں بجلی کی مجموعی پیداواری لاگت 48 ارب روپے رہی۔ بجلی کی پیداوار پرایندھن کی لاگت 6 روپے62 پیسے فی یونٹ رہی جب کہ تقسیم کار کمپنیوں نے صارفین سے 9 روپے 86 پیسے فی…

جائیداد مس ڈکلیئریشن روکنے کیلیے زائد قیمت پر خرید کر ضبط کرنیکی تجویز مسترد

اسلام آباد: ایف بی آر نے ٹیکس دہندگان کی جانب سے غیر منقولہ جائیدادکی مس ڈکلیئریشن روکنے کیلیے زائدقیمت خرید کر جائیداد بحق سرکارضبط کرنیکی تجویز مسترد کردی۔ ایف بی آر نے ٹیکس دہندگان کی جانب سے غیر منقولہ جائیدادکی مس ڈکلیئریشن روکنے کیلیے ظاہرکردہ ویلیوسے زائدقیمت ادا کرکے زبردستی خرید کر جائیداد بحق سرکارضبط کرنیکی تجویز مسترد کردی اورغیرمنقولہ جائیداد پرٹیکس کیلئے3 سال کے دوران جائیدادوں کی ویلیومارکیٹ ریٹ کے برابرلانے کی پالیسی جاری رکھنے کافیصلہ کیا ہے۔ ایف بی آرکے سینئرافسرنے ہفتہ کو’’ایکسپریس‘‘ کوبتایاکہ مس…

سعودی عرب 322.9 ٹن سونے کے ذخائر کے ساتھ عرب دنیا میں سرفہرست

ریاض: ورلڈ گولڈ کونسل نے کہا ہے کہ سونے کے محفوظ اثاثے رکھنے والے عرب ممالک میں سعودی عرب سرفہرست ہے۔ ورلڈ گولڈ کونسل نے دنیا کے 98 ملکوں میں سونے کے محفوظ اثاثوں کے بارے میں رپورٹ جاری کی ہے جس کے مطابق سعودی عرب سونے کے 322.9 ٹن ذخائر کے ساتھ عرب ملکوں میں سب سے زیادہ سونے کے ذخائر رکھنے والا ملک ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ رواں ماہ کے آغاز میں دنیا بھر میں سونے کے محفوظ ذخائر بڑھ کر 33 ہزار 790.8 ٹن ہوچکے ہیں جبکہ امریکا اس قیمتی دھات کے 8133.5 ٹن محفوظ ذخائر کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے، دوسرے نمبر پر جرمنی، اٹلی تیسرے نمبر…