وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز پر حملے میں کیپٹن اور سپاہی شہید

0 83

شمالی وجنوبی وزیرستان کے سرحدی علاقے پردہشتگردوں کے ساتھ مقابلے میں کیپٹن اور سپاہی شہید جب کہ ایک دہشت گرد بھی ہلاک ہوگیا۔شمالی وجنوبی وزیرستان کی حدود کے قریب سکیورٹی فورسز کی پٹرولنگ پارٹی پر دہشت گردی کی جانب سے فائرنگ کی گئی، سیکیورٹی فورسز کی دہشت گردوں کے ساتھ جھڑپ کے دوران ایک دہشت گرد مارا گیا۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں کیپٹن صبیح اورسپاہی نوید نے جام شہادت نوش کیا جب کہ دہشت گردوں کے ساتھ مقابلے کے دوران  2 سپاہی زخمی بھی ہوئے۔ بعد ازاں سیکیورٹی فورسز نے آپریشن کرکے کمپاؤنڈ کو دہشتگردوں سے کلیئر کرا لیا۔

Facebook Comments