بریکنگ نیوز: پی ٹی ایم رہنما علی وزیر میں کورونا وائرس کی تصدیق

0 142

اسلام آباد (ویب ڈیسک) پی ٹی ایم رہنما اور قومی اسمبلی کے رکن علی وزیر کورونا وائرس کا شکار ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق پشتون تحفظ موونٹ کے رہنما علی وزیر بھی مہلک کورونا وائرس میں مبتلا ہو گئے ہیں۔اس بات کی تصدیق محسن داوڑ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کی۔ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی ایم کے رہنما اور ہمارے دوستعلی وزیر کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔وہ ضروری احتیاطی تدابیر اختیار کر رہے ہیں۔ان کی طبعیت بھی ٹھیک ہے۔محسن داوڑ نے مزید کہا کہ آپ سب سے التجا ہے کہ علی وزیر کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کریں۔جب کہ دوسری جانب بتایا گیا ہے کہ ملک بھر میں چوبیس گھنٹوں کے دور ان مزید 39افراد کرونا وائرس سے زندگی کی بازی ہارگئے جس کے بعد جاں بحق افراد کی تعداد 706ہوگئی ،1140نئے کیسز سامنے کے بعد کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 32081تک جا پہنچی ،8555مریض صحتیاب ہوگئے ۔منگل کو نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کورونا وائرس سے متعلق تازہ ترین اپ ڈیٹ جاری کر دی ہے جس کے مطابق ملک میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 32081تک پہنچ گئی۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1140 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق پنجاب میں کورونا وائرس کیسز کی تعداد سب سے زیادہ 11869 تک پہنچ گئی۔کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق سندھ میں 12017 کورونا وائرس کیسز رپورٹ ہوئے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق خیبر پختونخواہ میں کیسز کی تعداد 4874 اور اسلام آباد میں 716 ہوگئی۔کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق بلوچستان میں 2061گلگت بلتستان میں 457کیسز رپورٹ ہوئے۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق آزاد کشمیر میں کورونا وائرس کیسز کی تعداد 86 ہوگئی۔ کمانڈ سینٹر کے مطابق مٴْلک بھر میں اب تک 8555 مریض مکمل طور پر صحتیاب ہوگئے۔

Facebook Comments