بھارت کی درختوں پر بمباری، پاکستان کا اقوام متحدہ جانے پر غور

0 153

اسلام آباد:  مشیر ماحولیات ملک امین اسلم نے کہا ہے کہ بھارت نے بمباری سے پاکستان کے درختوں کو نقصان پہنچایا۔ ماحو لیاتی دہشتگردی پر اقوام متحدہ میں آواز اٹھائیں گے۔

وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے ماحولیات امین اسلم نے کہا ہے کہ بھارت کے فضائی حملے میں درختوں کو نشانہ بنایا گیا۔ پہ لوڈ اور بم گرنے سے پاکستان کی سرزمین پر کئی درجن درخت گر گئے۔

مشیر برائے ماحولیات امین اسلم نے کہا کہ بھارتی ماحولیاتی دہشت گردی کے نقصان کا تخمینہ لگانے کے بعد اقوام متحدہ سے رجوع کریں گے جبکہ دیگر فورمز پر بھی آواز اٹھائیں گے۔

Facebook Comments