بچوں کی لڑائی کے بعد بڑوں کا خونی کھیل

0 98
محلے کے بچوں میں جھگڑا ہوا جس پر بڑے بھی کود پڑے،گزشتہ روز سونی اور خادم گروپ میں بچوں کی وجہ سے جھگڑا ہواتھا، ہفتہ کی صبح ایک گروپ گند م کی کٹائی کر رہا تھا کہ دوسرے گرو پ کے مسلح افراد نے دوسرے گروپ پر فائرنگ کرکے ایک ہی گھر کے 8 افراد کو فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا،جاں بحق افراد میں میاں بیوی اور بیٹا بھی شامل ہیں جبکہ 3 افراد زخمی ہو گئے۔ جاں بحق ہونیوالوں میں علی شان، یاسین، خادم، بشیراں بی بی ، طفیل، اکبر علی اور وحید شامل ہیں جبکہ زخمیو ں میں قربان ، اللہ دتہ،اور رمضان شامل ہیں واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی،لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیاگیا،مقتولین کے ورثا نے ملزمان کے گھروں کو آگ لگا دی گئی،ادھر وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے واقعہ کا نوٹس لے لیا اور آر پی او شیخوپورہ سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے ملزمان کی جلد گرفتاری کی ہدایت کردی۔
Facebook Comments