بن کٹنگ کو غلط بالیں کرائی گئیں جس کی وجہ سے سکور پڑے، سعید اجمل

0 170
راولپنڈی (یواین پی) اسلام آباد یونائٹڈ کے باولنگ کوچ سعید اجمل نے کہا ہے کہ بن کٹنگ کو غلط بالیں کرائی گئیں جس کی وجہ سے سکور پڑے، ان خیالات کا اظہار ا نہو ں نے پنڈی سٹیڈیم میں میچ کے بعد کیا۔ انہوں نے کہاکہ شاداب اچھا کپتان ہے، پھر بھی کئی غلطیاں ہوئیں ہم وکٹ ٹووکٹ بال کرانے میں ناکام رہے‘ اس وکٹ پر شارٹ باولنگ پر سکور پڑے، ہم نے بیٹنگ اور باولنگ میں غلطیاں کیں ہماری فیلڈ نگ اچھی رہی، موسی اور عماد بٹ میں سے عماد بٹ زیادہ تجربے کار تھے اس لئے انھیں آخری اوور دیا، شاداب اگلے میچوں میں اچھا کھیل پیش کرے گا، پنڈی کے شائقین نے دل جیت لئے آج چھٹی بھی نہیں تھی اس کے باوجود گراونڈ بھرا ہوا تھا ایسے ہی گراونڈ بھرے رہیں تو پوری دنیا میں اچھا پیغام جائے گا، ہم نے کپتان کو فری ہینڈ دیا ہوا ہے، آئندہ میچوں میں ہماری ٹیم میں کسی بڑی تبدیلی کی توقع نہیں ہیں۔اس موقع پرکوئٹہ گیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے ہمارے اوپنر اور بعدازاں بن کٹنگ نے اچھا کھیل پیش کیا جس کی وجہ سے جیت مقدر بنی، اسلام آباد نے اچھا سکور کیا لیکن ہماری اچھی بیٹنگ کی وجہ سے میچ یا پانسا پلٹا‘ کٹنگ جس طرح کھیل رہے تھے اس سے انداز ہ تھا جیت جائیں گے، ہم نے پہلے پندرہ اوور میں اچھا کھیل پیش نہ کیا فیلڈ نگ میں بھی چار کیچ چھوڑے، آئندہ اپنی غلطیوں سے سبق سیکھیں گے، میں نے اپنے فٹنس پر توجہ دی کیونکہ میرے پاس فری وقت تھا، شائقین نوٹرل سپورٹ کر رہاہحسنین اچھا باولر ہے لیکن اسے تجربہ نہیں ہے ہم انھیں اعتماد دے رہے۔
Facebook Comments