موجودہ حکمران عوامی نمائندے نہیں سلیکٹڈ حکومت ہے؛ بلاول بھٹو زرداری

0 116

رائیونڈ(یو این پی) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ حکومت اعتراف کر رہی ہے کہ مہنگائی بڑ ھ گئی بے روز گاری کا طوفان ملکی تاریخ میں اتنی مہنگائی نہیں ہوئی جتنی گذشتہ 17ماہ میں ہوئی ہے،ان ہاؤس تبدیلی سمیت انتخابات کے آپشن موجودہیں موجودہ حکمران عوامی نمائندے نہیں سلیکٹڈ حکومت ہے، آپ سب کو علم ہے عمران خان اقتدار میں آنے سے قبل کہتے تھے کہ حکمران کرپٹ ہونگے تو مہنگائی بڑھتی ہے اور عوام ٹیکس نہیں دیتے،وزیر اعظم بتائیں کہ انہوں نے کونسی کرپشن کی ہے جس کے باعث مہنگائی بے روز گاری نے عوام کی زنڈگیاں اجیران بنادی ہیں،حکومت نااہل اور نالائق ہے شہباز شریف کو لندن سے واپس آکر اپنا کردار ادا کرنا چاہئے مریم نواز کو اپنے والد کی تیمارداری کے لئے لندن جانے کی اجازت ملنی چاہئے،وہ ان خیالات کا اظہار مرکزی رہنماء رانا جمیل منج کی والدہ محترمہ کی وفات پر تعزیت کے لئے سلطانکے آمد پر میڈیا سے کر رہے تھے ان کی آمد پر کار کنان نے پر تپاک استقبال کیا،بلاول بھٹو زرداری نے رانا جمیل منج، شبیر منج،بشیر منج، داؤد منج، سہیل منج، سے تعزیت کی اور مرحومہ کی مغفرت کی دعاکی اس موقع پر انکے ہمراہ پنجاب کے صدر قمر زمان کائرا، چوہدری منظور بھی تھے۔

Facebook Comments