بلاول بھٹو نے شیخ رشید کی ایسی کون سی تصاویر اور ویڈیو ٹوئٹر پر شیئر کردیں کہ پورے ملک میں ہلچل مچ گئی

0 180

کراچی ( آن لائن ) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے وزیر ریلوے شیخ رشید کی مولانا فضل الرحمن خلیل سے ملاقات کی ویڈیو اور تصاویر شیئر کر دیں۔منگل کے روز بلاول بھٹو زرداری نے سما جی رابطے کی ویب سا ئٹ ٹوئٹر پر بیان میں کہا ہے کہ شیخ رشید کے کالعدم تنظیموں کے ساتھ رابطے ہیں ان کو فوری طور پر وزارت سے ہٹایا جائے ،بلاول بھٹو زرداری نے شیخ رشید کی دفاع پاکستان کانفرنس کے جلسے سےخطاب اور اسد عمر کی انصار الامہ کے رہنما مولانا فضل الرحمن خلیل سے ملاقات کی ویڈیو و تصاویر بھی شیئر کیں۔واضح رہے کہ شیخ رشید احمد اور بلاول بھٹو زرداری کے درمیان سیاسی اختلافات اور بیان بازی ایک گزشتہ ماہ سے جاری ہے ،بلاول بھٹو زرداری نے شیخ رشید پر کالعدم تنظیموں سے تعلق رکھنے کا الزام عائد کیا ہے جبکہ شیخ رشید احمد نے گزشتہ روز میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ وہ جہادی ہیں اور ان کو سپورٹ کرتے ہیں ۔

Facebook Comments