بنوں‘ لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر 20 دکانداروں کو جرمانے

0 106
پشاور (پیام خیبر نیوز)ڈپٹی کمشنر بنوں کیپٹن(ر)زبیر خان نیازی کی ہدایت پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر بنوں شوکت خان نے بنوں شہر میں چھاپوں کے دوران مختلف بازاروں میں لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر 20دکانداروں کو ہزاروں روپے جرمانہ کرکے متعدد دکانیں سیل کردیں چھاپوں کے دوران انہوں نے مختلف دکانوں میں اشیاء کی قیمتیں بھی چیک کیں جبکہ بازاروں میں غیر ضروری دکانیں بند کرانے کے ساتھ ساتھ بلا ضرورت بازاروں میں گھومنے والے لوگوں کو بھی منتشر کیا اور دکانداروں سمیت عوام کو سختی سے ہدایت کی کہ وہ لاک ڈاؤن کے دوران حکومتی ہدایات پر سختی سے عملی کریں غیر ضروری طور پر گھروں سے نہ نکلیں اور جن دکانوں کو حکومت کی جانب سے کھولنے کی اجازت نہیں وہ دکانیں کسی صورت نہ کھولی جائیں ورنہ خلاف ورزی کرنے والوں کو جرمانے کے ساتھ ساتھ خوالات کی ہوا بھی کھانی پڑیگی اور اگر عوام لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی سے گریزنہیں کرتے تو ضلعی انتظامیہ اور پولیس سخت اقداات پر مجبور ہوگی کیونکہ ہمیں ہر صورت عوام کی زندگیاں عزیز ہیں اور عوام کی حفاظت کیلئے کسی بھی قسم کے اقدام سے گریز نہیں کیا جائیگا۔
Facebook Comments