طور خم میں جعلی دستاویزات رکھنے پر والد کے ساتھ بچہ بھی گرفتار

0 182

طورخم میں جعلی دستاویزات رکھنے پر والد کے ساتھ معصوم بچے کو بھی گرفتار کرلیا گیا۔

 ضلع خیبر لنڈی کوتل کے اسسٹنٹ کمشنر محمد عمران نے طورخم میں کارروائی کے دوران جعلی دستاویزات  رکھنے پر باجوڑ سے تعلق رکھنے والا عبدالحسن  کو کمسن بیٹے کے ساتھ گرفتار کر لیا۔

سوشل میڈیا پر تصاویر وائرل ہونے کے بعد غلطی کا احساس ہونے پر اسسٹنٹ کمشنر نے بچے کو رہا کردیا، اس حوالے سے رابطہ کرنے پر اسسٹنٹ کمشنر محمد عمران نے کہا کہ گرفتار شخص کو جعلی دستاویزات کے ساتھ گرفتار کیا تھا لیکن بچے کو گرفتار نہیں کیا۔

Facebook Comments