لاک ڈاؤن کے دوران جھگڑے بڑھ گئے۔۔۔ 3 ہزار240 خواتین خلع کیلئے عدالت پہنچ گئیں

0 165

لاہور(ویب ڈیسک) کورونا وائرس کے بعد لاک ڈاؤن کے دوران گھریلو ناچاقی میں اضافہ ہو گیا ، ڈپریشن بڑھنے سے میاں بیوی کے لڑائی جھگڑوں کے باعث پنجاب میں لاک ڈاؤن کے دوران 3 ہزار 240خواتین نے خلع کیلئے فیملی عدالتوں سے رجوع کیا ۔کورونا وائرس لاک ڈاؤن کے دوران سبسے زیادہ دہاڑی دار طبقہ متاثر ہوا ،کام کاج نہ ہونے سے گھریلو ذمہ داریاں پوری نہ ہوسکیں جس کے باعث میاں بیوی کے درمیان گھریلو ناچاقی کے واقعات میں اضافہ ہوا ۔اعدا دو شمار کے مطابق پنجاب کے 36اضلاع کی فیملی عدالتوں میں لاک ڈاؤن کے دوران مجموعی طور خلع،سامان جہیز اور خرچہ نان نفقہ کے 3ہزار دو سو چالیس دعوے دائر ہوئے جن پر فیملی عدالتوں نے نوٹسز جاری کرکے فریقین سے جواب بھی طلب کرلیا ۔فیملی کی ایکسپرٹ ایڈووکیٹ نورین اصغر کا کہنا تھا موجودہ حالات میں خواتین کو صبر و تحمل سے کام لینا چاہیے اور اپنے اخراجات کو کم کرنا چاہیے تاکہ شوہر پر بوجھ نہ پڑے ۔قانونی ماہر بیرسٹر اسلم شیخ نے کہا میاں بیوی کو گھریلو معاملات میں در گزر سے کام لینا چاہیے ،لاک ڈاؤن کے دوران سب سے زیادہ لوگوں کو مالی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ،جس کی وجہ سے بات لڑائی جھگڑوں سے ہوتی ہوئی عدالتوں تک پہنچ رہی ہے ۔وکلا کا کہنا تھا خلع کے تمام دعوؤں میں تقریباً خواتین کا موقف ایک جیسا ہی ہے کہ شوہر خرچہ نہیں دیتا ،بات بات پر لڑتا ہے اور خاص طور پر لاک ڈاؤن کے دوران ایسے کیسز میں خوفناک حد تک اضافہ ہوا ۔لاک ڈاؤن کے باعث پوری دنیا کو مشکلات کا سامنا ہے۔ مالی مسائل سے شروع ہونے والی لڑائیاں عدالتوں تک نہیں پہنچنی چاہیے۔ یاد رہے اس سے قبل خاوند سے خلع لے کر لو میرج کرنے والی خاتون کو سابق شوہر نے اغواء کرلیا تھا ۔ نواحی علاقہ کی 30 سالہ کوثر بی بی کی شادی چک 54 جنوبی کے نوجوان خضرحیات کے ساتھ ہوئی تو ان کے ہاں ایک بیٹے نے جنم لیا تو میاں بیوی میں ناخوشگوار تعلقات میں ناچاقی پر خاتون نے اپنے شوہر سے طلاق کا مطالبہ کردیااور شوہر کے طلاق نہ دینے پر خاتون نے عدالت کے ذریعے خلع لیا اور فتووالا چک 53 جنوبی کے یوسف نامی شخص کیساتھ کورٹ میرج کرلی۔ خلع اور لو میرج کی رنجش پر سابق شوہر نے بیٹے اور 6 ساتھیوں کے ہمراہ ان کے ہاں دھاوا بول دیا اور سابق بیوی کوثر بی بی کو زبردستی کار میں ڈال کر ساتھ لے گیا جبکہ اہل خانہ نے اس کے 3 ساتھیوں ریاض، فیاض اور حسن کو قابو کر لیا۔تھانہ کڑانہ پولیس نے موقع پر پہنچ کر ضابطہ کے مطابق کارروائی شروع کردی ۔

Facebook Comments