اپریل فول کروناوائرس کی نظر ہو گیا 

0 146
پشاور(پیام خیبر نیوز) اپریل فول کروناوائرس کی نظر ہو گیا یکم اپریل کو شہری اپریل فول کے طور پر مناتے ہیں اور غلط افواہیں اڑاتے ہیں آج یکم اپریل ہونے کے باعث مختلف اداروں کواپریل فو ل کے حوالے سے بھی  آگاہ کیاگیا ہے تاہم کرونا وائرس کے خوف کے باعث اپریل فول بھی اس کی نظر ہو گیا ہے جبکہ آج ملک بھر میں بلدیاتی اداروں میں سلام سینی ٹیشن سٹاف ڈے منانے کا فیصلہ کیا ہے کرونا وائرس کے لاک ڈاؤن کے باعث فورسز، ہیلتھ ورکرز، ڈبلیو ایس ایس پی اور بلدیاتی ملازمین کو سلام پیش کیا جائے گا۔ پشاور سمیت صوبے بھر میں بھی اسے منایا جائے گا۔ خیبرپختونخوا حکومت نے فرنٹ لائن ڈیوٹی سرانجام دینے والے ملازمین کے لئے ایک ماہ کی اضافی تنخواہ دینے کا اعلان بھی کیا ہے۔
Facebook Comments