سرجیکل اسٹرائیک کا دعویٰ، بھارت کا ایک اورجھوٹ سامنے آگیا

0 147

اسلام آباد: بھارت کو دراندازی پر پاک فضائیہ کی جانب سے منہ کی کھانی پڑی جس پراس نے حواس باختہ ہوکرجھوٹی وڈیوکا سہارا لے لیا۔

 

بھارت کوجب پاک فضائیہ کی جانب سے منہ کی کھانی پڑی توانہوں نے ایک وڈیوکا سہارا لے کرمیڈیا پرشورمچانا شروع کردیا جودراصل بھارت کا پول کھولنے کے لیے ہی کافی ہے۔ بھارتی میڈیا پردکھائی جانے والی وڈیو3 سال پرانی 23 ستمبر2016 کی ہے جسے مسلسل گزشتہ رات کے جھوٹے واقعے سے جوڑا جارہا ہے۔ تاہم وڈیوکی تاریخ منظرعام پرآنے کے بعد بھارت کوایک بار پھر منہ کی کھانی پڑی ہے اور وہ بد حواسی کا شکار ہوگیا ہے۔

دوسری جانب پاکستان دشمنی میں اندھے بھارتی میڈیا کا دعویٰ تھا کہ جیش محمد کا یہ ٹھکانہ 7 ایکڑسے زائد رقبے پرپھیلا تھا اوراس بمباری میں 200 سے 300 دہشت گردوں کو ہلاک کیا گیا ہے حالانکہ حقیقت یہ اس کے بالکل برخلاف ہے۔ درحقیقت بھارتی طیارے تو اپنی جان بچانے کے لیے بموں کو ادھر ادھر پھینک کرہی بھاگ نکلے۔

واضح رہے کہ بھارتی فضائیہ کی جانب سے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کی گئی ہے جب کہ پاک فضائیہ کی جوابی کارروائی پربھارتی طیارے بھاگ نکلے۔

Facebook Comments