خیبر پختونخوا میں ایک اور پولیو کیس کی تصدیق، تعداد 13 ہو گئی

0 124
  پشاور(یواین پی) خیبرپختونخوا میں پولیو کا ایک اور نیا کیس سامنے آگیا،رواں سال صوبے میں پولیو کیسز کی تعداد 13 ہوگئی ہے۔محکمہ صحت کے مطابق ٹانک کی تحصیل جنڈولہ میں 3 سال کی بچی میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔محکمہ صحت کا بتانا ہے کہ رواں سال کے پی میں پولیو کیسزکی تعداد 13 ہو گئی ہے جب کہ  صوبے کے 16 اضلاع میں 5 روزہ انسداد پولیو مہم تیسرے روز بھی جاری ہے۔ محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ 34 لاکھ بچوں کو پولیو سے بچا کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر ہے۔
Facebook Comments