ملک میں ایک اوربڑی آفت نازل۔۔۔

0 73

اسلام آباد(ویب ڈیسک)کورونا وائرس کے بعد پنجاب میں ڈینگی نے بھی سر اٹھانا شروع کردیا ۔محکمہ صحت پنجاب کے مطابق اب تک ڈینگی وائرس میں مبتلا 12 مریض سامنے آچکے ہیں جن میں سے 2 کا تعلق لاہور جب کہ 10 کا دیگر شہروں سے ہے۔تمام مریضوں کی حالت تسلی بخش ہے، ان میںسے بعض کو صحت یاب ہونے کے بعد گھروں کو بھیج دیا گیا ہے۔دوسری جانب ترجمان انسداد ڈینگی پروگرام کا کہنا ہے کہ ڈینگی مچھر کا لاروا بارشوں کی وجہ سے نکل رہا ہے، ٹیمیں متحرک ہیں اور لاروے کو تلف کرنے کے لیے کام کررہی ہیں۔ انسداد ڈینگی ٹیمیں کورونا وائرس کے حوالے سے احتیاطی تدابیر اختیار کررہی ہیں اور ورکرز ماسک و گلوز پہن کر کام کر رہے ہیں۔ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق سینئر صحافی ڈاکٹر شاہد مسعود نے دعویٰ کیا ہے کہ کچھ بڑی شخصیات نے اپنے گھر پر ڈاکٹرز، اسٹاف اور وینٹی لیٹرز لاکر رکھے ہیں تاکہ کورونا ہونے کی صورت میں ان کو اسپتال نہ جانا پڑے۔تفصیلات کے مطابق معروف صحافی ڈاکٹر شاہد مسعود کا کہنا ہے کہ کرپٹ لوگوں سے پیسہ تو بعد میں نکلوایا جائے گا پہلے ان سے کہا جائے کہ ہمیں وینٹیلیٹرز دے دیں۔ کرپشن کے پیسے نکلوانے کی باتیں چٹوری ہیں، ان سے کہا جائے کہ اسپتالوں میں 50 50 وینٹی لیٹرز عطیہ کریں۔یہ لوگ تو اپنے جہازوں میں جاکے وینٹیلیٹر لے آئیں گے۔ڈاکٹر شاہدمسعود نے دعویٰ کیا ہے کہ کئی بڑی شخصیات نے اپنے گھر پر اپنی ذات کے لیے وینٹی لیٹرز لاکر رکھ دیے ہیں کہ اگرہمیں کورونا وائرس ہوجاتا ہے تو وینٹی لیٹر گھر پر موجود ہونا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ کئی بڑی شخصیات نے اپنے گھر پر ڈاکٹرز، اسٹاف اور وینٹی لیٹرز لا کے رکھ دیے ہیں تاکہ ان کو اسپتال نہ جانا پڑے۔خیال رہے کہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے 16 اموات، 796 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد کورونا وائرس کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد9216 اور اموات 192 ہو گئیں جبکہ 2066 مریض مکمل طور پر صحتیاب ہوچکے ہیں۔

Facebook Comments