عوام کیلئے ایک اور بڑا ریلیف۔!!!

0 160

ریاض (ویب ڈیسک) سعودی عرب کی سب سے بڑی تیل کی کمپنی ‘آرامکو’ نے آج 11 مئی سے پٹرول کی قیمتوں میں 50 فی صد کمی کے ساتھ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا نیا شیڈول جاری کیا ہے۔آرامکو کی طرف سے جاری کردی قیمتوں کے نئی شیڈول کے مطابق پٹرول 91: 0.67 ریال فی لیٹر جو پچھلےمہینے کی نسبت 49 فیصد کم جب کہ پٹرول 95: 0.82 ریال فی لیٹر قیمت پچھلے مہینے کی نسبت 44 فی صد کم کر دی گئی ہے۔سعودی پریس ایجنسی کے مطابق آرامکو نے بتایا کہ قیمتوں میں ایڈجسٹمنٹ توانائی اور آبی مصنوعات کی قیمتوں میں ایڈجسٹ کرنے کے عمل کے مطابق عمل میں لائی گئی ہے۔کمپنی نے واضح کیا ہے کہ پٹرول کی قیمتوں میں کمی میں اتار و چڑھائو جاری رہے گا۔ نئی قیمتوں کی تفصیل جاننے کے لیےصارفین کو آرامکو کی آٖفیشل ویب سائٹ سے رجوع کرنے کو کہا گیا ہے۔ سعودی آرامکو نے مئی کے لیے پٹرول کے نئے نرخ جاری کیے ہیں۔ اپریل کے مقابلے میں قیمتوں میں نمایاں کمی کی گئی ہے. پٹرول 91 میں 64 ہللہ فی لٹرجبکہ پٹرول 95 میں 65 ہللہ فی لٹرکمی کی گئی ہے۔ سبق ویب سائٹ نے آرامکو کی طرف سے جاری اعلامیے کے حوالے سے بتایا ہے کہ پٹرول91 کی نئی قیمت67 ہللہ فی لیٹر جب کہ پٹرول 95 کے نئے نرخ 82 ہللہ فی لیٹر مقرر کیے گئے ہیں۔ یاد رہے کہ اپریل میں پٹرول 91 کی قیمت ایک ریال 31 ہللہ جبکہ پٹرول 95 کی قیمت ایک ریال 47 ہللہ تھی۔ آرامکو نے اعلامیے میں واضح کیا ہے کہ نئے نرخ پیر گیارہ مئی سے موثر ہوں گے۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ سعودی عرب میں پٹرول کی قیمتیں عالمی منڈی میں تیل کی برآمدی قیمت سے منسلک ہیں۔عالمی منڈی میں ہونے والی تبدیلیوں کے مطابق اس میں ردوبدل کیا جا تا ہے۔ واضح رہے کہ آرامکو نے اعلان کیا تھا اب ہر ماہ کی دس تاریخ کو پٹرول کے نرخوں پر نظرثانی کی جائے گی۔ اس کا اطلاق ہر ماہ کی گیارہ تاریخ سے ہوگا۔

Facebook Comments