پشاور میں بی آر ٹی بس سروس کی تمام بسوں کا معائنہ جاری

0 100

پشاور(سٹی رپورٹر) پشاور بی آر ٹی بس سروس کی تمام بسوں کا معائنہ جاری ہے، ترجمان ٹرانس پشاور کا کہنا ہے کہ بس کمپنی ماہرین دن رات تمام بسوں کا جائزہ لے رہے ہیں، تمام بسوں کی مکمل جانچ پڑتال کے بعد سروس کو بحال کیا جائے گا، تمام بسیں ورانٹی میں ہیں، بسوں کو مزید موثر اور مستقبل میں کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کیلئے مزید جدید آلات نصب کئے جارہے ہیں، چینی ماہرین کی ٹیم پشاور بی آر ٹی میں اپنا کام کررہی ہے، بسوں کو تکنیکی اعتبار سے مزید موثر بنایا جارہا ہے۔

Facebook Comments