راشد خان نے بوم بوم کو اپنی نومولود بیٹی کا نام ”آفرین” رکھنے کی تجویز دے دی

افغان آل راونڈر راشد خان نے خوبصورت نام تجویز کر دیا، نام کا مطلب بھی بتا دیا

0 176

کراچی (یواین پی) شاہد آفریدی کی پانچویں بیٹی کی پیدائش، افغان آل راونڈر راشد خان نے خوبصورت نام تجویز کر دیا، نوجوان افغان کرکٹر نے بوم بوم کو اپنی نومولود بیٹی کا نام ”آفرین” رکھنے کی تجویز دے دی، نام کا مطلب بھی بتا دیا۔ تفصیلات کے مطابق افغانستان کے سب سے مقبول اور نوجوان کرکٹر راشد خان نے شاہد خان آفریدی کے ہاں پانچویں بیٹی کی پیدائش کی خبر پر ردعمل دیا ہے۔راشد خان نے شاہد آفریدی کی ٹوئٹ پر ردعمل دیتے ہوئے انہیں بیٹی کا نام تجویز کیا ہے۔ راشد خان کا کہنا ہے کہ شاہد آفریدی کو اپنی بیٹی کا نام آفرین رکھنا چاہیئے۔ آفرین کا مطلب ہے ”بہادر”۔ واضح رہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی کے ہاں گذشتہ روز بیٹی کی پیدائش ہوئی اور پھر انہوں نے اپنی بیٹی کے لیے مداحوں سے رائے مانگ لی۔اس حوالے سے انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ جیسا کہ آپ جانتے ہیں کہ میری چاروں بیٹیوں کے نام ’اے‘ سے شروع ہوتے ہیں،اس لیے میری پانچویں بیٹی کے لیے کوئی نام تجویز کریں اس کا نام بھی ’اے‘ سے شروع ہونا چاہئیے۔شاہد آفریدی نے مزید کہا کہ جس بھی صارف کا نام میں منتخب کروں گا اُسے انعام دئیے جائے گا۔اس کے ساتھ ہی انہوں نے اپنی 4 بیٹیوں کے نام بھی شئیر کیے،ان کے نام اقصیٰ،انشاء،اجوا اور اسمارا ہیں۔

Facebook Comments