ڈرامہ سیریل”عہد وفا“ کی سینما گھروں میں نمائش کے لیے ایڈوانس بکنگ شروع

0 175
ْ اسلام آباد(یواین پی) ڈرامہ سیریل”عہد وفا“ کی سینما گھروں میں نمائش کے لیے ایڈوانس بکنگ شروع کر دی گئی ہے۔سیفی حسن کی ہدایت کاری میں بننے والاڈرامہ سیریل”عہد وفا“ 14مارچ کو سینما گھروں میں پیش کیا جائے گا، جس کی ایڈوانس بکنگ کاعمل شروع کر دیا گیا ہے، ڈرامے کا دورانیہ 70منٹ پر محیط ہو گا جس میں 5منٹ پر محیط گزشتہ اقساط کا خلاصہ بیان کیا جائے گا۔ڈرامے کی کاسٹ میں احد رضا میر، عثمان خالد بٹ، علیزے شاہ، احمد علی اکبر، ونیزہ احمد، زارانور عباس اور وہاج علی شامل ہیں۔
Facebook Comments