’ خون میں لت پت ماں کو دہشت گرد کہا گيا‘

0 196

پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کا کہنا ہے کہ پاکستان میں حکومت نام کی کوئی چیز نظر نہیں آتی، غیر سنجیدگی عروج پر ہے۔ خون میں لت پت ماں کو اغوا کار اور کبھی دہشت گردکہتے ہیں۔

پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز شریف نے سانحہ ساہیوال پر گفتگو کرتے ہوئےکہا کہ پاکستان میں حکومت نام کی کوئی چیز نظرنہیں آتی، غیر سنجیدگی عروج پر ہےجبکہ ابھی تک حقائق کا تعین بھی نہیں ہوسکا۔

حمزہ شہباز نے مزید کہا کہ بہری حکومت سے کہتا ہوں بربریت کے ذمہ داروں کو سرعام پھانسی دی جائے اور اگرحکومت کو قانون سازی درکار ہے تو اپوزیشن تعاون کے لیے تیار ہے۔

اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ یہ خون میں لت پت ماں کو کبھی اغوا کار اور کبھی دہشت گرد کہتے ہیں، حکومتی نمائندے اس افسوس ناک واقعے کے بعد بیانات بدلتے رہے۔

Facebook Comments